aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yalgaar-e-vaqt"
تھمی نہ یلغار وقت کہتا ہی رہ گیا میںابھی میں اتنا ہی بوجھ اٹھا لوں یہی بہت ہے
کبھی تو ساتھ یہ آسیب وقت چھوڑے گاخود اپنے سائے کو بھی دیکھنا تو ڈر جانا
ساقیٔ وقت کے رخسار پہ لہرایا ہےیہ ہے تاریک فضاؤں میں اجالے کی لکیر
ندائے وقت خبردار کر گئی مجھ کوگئے جو کوہ ندا پر وہ بے خبر آئے
نظام وقت کا اب خوں نچوڑنا ہوگاکہ سنگ سخت اداؤں کی انجمن میں ہے
دنیا میں رہے سلسلۂ حسن مجھے کیااے وقت مرا عہد تمنا نہ رہے گا
بہار وقت کا ہر اک چلن شکستہ ہےیہی سبب ہے چمن کا بدن شکستہ ہے
کیا پگھلتا جو رگ و پے میں تھا یخ بستہ لہووقت کے جام میں تھا شعلۂ تر ہی کتنا
ذرا بتاؤ تو کس کس کو مات دوگے شکیلؔبساط وقت پہ مہرے بدلتے رہتے ہیں
یہ وقت کا ہے تقاضہ کہ ہے فریب نظرکہ بیٹا باپ کے قد سے بڑا دکھائی دے
میں یوں بے کار نہ ہوتا کسی پتھر کی طرحوقت کے پاس اگر تیشۂ آذر ہوتا
اس عقیدے نے لیا قیصر و کسریٰ سے خراجموت کا وقت ازل سے ہے مقرر دیکھو
کاٹ دی وقت نے زنجیر تعلق کی کڑیاب مسافر کو کوئی روکنے والا بھی نہیں
وقت کے ناداں پرندے زعم دانائی کے گردخوبصورت خواہشوں کے دام لے کر آئے ہیں
ہے دار و مدار رنج و سکوں اس دل کا ان کی مرضی پرجس وقت ذرا ہنس ہنس کے ملے ہم حال سنانا بھول گئے
چلتے ہیں کوئے یار میں ہے وقت امتحاںہمت نہ ہارنا دل بیمار دیکھنا
کہتی ہے ان کی مستی ہوش آئے تو میں پوچھوںاے بے خودی بتا دے اس وقت میں کہاں ہوں
آنا ہو تو نزع میں ہوں آؤیہ وقت نہیں ہے التوا کا
وقت کی گردش سفاک سے ڈر لگتا ہےکوزہ گر مجھ کو ترے چاک سے ڈر لگتا ہے
موت کی تکلیف سے بد تر ہے رنج انتظارپاسداری وقت کی تم بھی کرو ہم بھی کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books