aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شرط"
بادہ پھر بادہ ہے میں زہر بھی پی جاؤں قتیلؔشرط یہ ہے کوئی بانہوں میں سنبھالے مجھ کو
شوخی سی ہے سوال مکرر میں اے کلیمشرط رضا یہ ہے کہ تقاضا بھی چھوڑ دے
شاید وہ مل ہی جائے مگر جستجو ہے شرطوہ اپنے نقش پا تو مٹا کر نہیں گیا
عشق کو حوصلہ ہے شرط ارنہبات کا کس کو ڈھب نہیں آتا
اٹھو یہ منظر شب تاب دیکھنے کے لیےکہ نیند شرط نہیں خواب دیکھنے کے لیے
حال غم ان کو سناتے جائیےشرط یہ ہے مسکراتے جائیے
عشق اور گوارا خود کر لے بے شرط شکست فاش اپنیدل کی بھی کچھ ان کے سازش ہے تنہا یہ نظر کا کام نہیں
قید یوسف کو زلیخا نے کیا کچھ نہ کیادل یوسف کے لیے شرط تھا زنداں ہونا
نگۂ یار خود تڑپ اٹھتیشرط اول خراب ہونا تھا
بارہا گور دل جھنکا لایااب کے شرط وفا بجا لایا
تو جو چاہے تو ترا جھوٹ بھی بک سکتا ہےشرط اتنی ہے کہ سونے کی ترازو رکھ لے
بھلانا ہمارا مبارک مبارکمگر شرط یہ ہے نہ یاد آئیے گا
عشق اور عقل میں ہوئی ہے شرطجیت اور ہار کا تماشا ہے
آزادگی میں شرط بھی ہے احتیاط کیپرواز کا ہے اذن مگر پر سمیٹ لو
کسی کے نور کو چندھیا کے دیکھیں حیرت سےچراغ جگنو شرر آفتاب پھول جھڑی
اگر جنت کی چاہت ہے تو خدمت شرط ہے ماں کیاگر ماں روٹھ جاتی ہے تو جنت چھین لیتی ہے
عجیب شرط لگائی ہے احتیاطوں نےکہ تیرا ذکر کروں اور تیرا نام نہ ہو
شرط ہے شدت احساس جمالرنگ تو رنگ ہے خوشبو چمکے
کیسی عجیب شرط ہے دیدار کے لیےآنکھیں جو بند ہوں تو وہ جلوہ دکھائی دے
جس کا گریز شرط ہو تقریب دید میںاس ہوش اس نظر کی ضرورت نہیں مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books