aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مجاہد"
جس نے خالی جام پٹکا اس مجاہد کو سلاممیکدے میں آج پیاسوں کو اشارا مل گیا
بدن کی قید سے باہر ٹھکانا چاہتا ہےعجیب دل ہے کہیں اور جانا چاہتا ہے
کر نہ اے کنج لحد زحمت مرے آرام کیمیں مجاہد ہوں مجھے خوئے تن آسانی نہیں
ہیں سامنے ہمارے روایات کارزارباندھے ہوئے ہیں سر سے مجاہد کفن ابھی
دعوے بلندیوں کے کریں کس زباں سے ہمخود آ گئے زمین پہ جب آسماں سے ہم
مشقت کی تپش میں جسم کا لوہا گلاتے ہیںبڑی مشکل سے اس مٹی کو ہم سونا بناتے ہیں
یہ کس غفلت میں ہو اے دوستو بیدار ہو جاؤکسی مرد مجاہد کے لیے تیار ہونا ہے
انصاف کی پیار کی آشتی کی سب باتیں جب بیکار گئیںوہ مرد مجاہد حق کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہوا
فنا ہو جائیں گے اک روز دنیا کے سبھی ظالمہمارا اک مجاہد سا اگر کردار بن جائے
ہم شہادت کا جنوں سر میں لیے پھرتے ہیںہم مجاہد ہیں ہمیں موت کا کھٹکا کیا ہے
میں مجاہد ہوں کسی سے نہیں ڈرتا لیکنسامنا خود کا جو ہو جائے تو ڈر جاؤں گا
بیچ سمندر رہتا ہوںلیکن پھر بھی پیاسا ہوں
اس قدر سچائی سے بیزار دنیا ہو گئیزد پہ گردن ہے مری، تلوار دنیا ہو گئی
اگر ہوں گویا تو پھر بے تکان بولتے ہیںمگر یہ لوگ لہو کی زبان بولتے ہیں
کروں میں جان و جگر اب نثار مشکل ہےہو تم پہ پھر سے مجھے اعتبار مشکل ہے
چھیڑ مت جذبۂ مجاہد کویہ کبھی ناتواں نہیں ہوتا
عمر گزری اسی میدان کو سر کرنے میںجو مکاں ہم کو ملا تھا اسے گھر کرنے میں
وہ آزمائیں مجھے ان کو آزماؤں میںپھر آندھیوں کے لئے اک دیا جلاؤں میں
حصار شب میں وہ تنہا کسی مجاہد ساکوئی بدن تھا جو پرچھائیوں سے لڑتا رہا
سمجھو کہ ہر بلا سے حفاظت میں کٹ گئیانسان کی جو رات عبادت میں کٹ گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books