aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آدمیت"
درد دل پاس وفا جذبۂ ایماں ہوناآدمیت ہے یہی اور یہی انساں ہونا
یہ بھی کوئی بات ہے ہر وقت دولت کا خیالآدمی ہیں آپ اگر تو آدمیت دیکھیے
زمانے میں ضروری ہے بہت تعلیم کا ہوناجہالت آدمی سے آدمیت چھین لیتی ہے
شرافت آدمیت درد مندیبڑے شہروں میں بیماری سے بچئے
بھول تھی اپنی فرشتہ آدمی میں ڈھونڈناآدمی میں آدمیت ہے چلو یوں ہی سہی
ہو گیا اپنے پڑوسی کا پڑوسی دشمنآدمیت بھی یہاں نذر فسادات ہوئی
وہ ننگ آدمیت ہی سہی پر یہ بتا اے دلپرانے دوستوں کو اس طرح کیا چھوڑ دیتے ہیں
آدمی میں آدمیت کا نشاں باقی نہیںبیچ ڈالا اس نے ایماں سیم و زر کو دیکھ کر
کھڑا تھا کب سے زمیں پیٹھ پر اٹھائے ہوئےآب آدمی ہے قیامت سے لو لگائے ہوئے
رموز مصلحت کو ذہن پر طاری نہیں کرتاضمیر آدمیت سے میں غداری نہیں کرتا
عشق میں ہر نفس عبادت ہےمذہب عشق آدمیت ہے
فلاح آدمیت میں صعوبت سہہ کے مر جانایہی ہے کام کر جانا یہی ہے نام کر جانا
بربریت کی جہاں میں گرم بازاری ہوئیآدمیت کی رگوں میں خون ٹھنڈا ہو گیا
یہ مانا کہ ہو رشک حور و پریمگر آدمیت سکھائیں گے ہم
اس کہانی کا مرکزی کردارآدمی ہے کہ آدمیت ہے
آدمیت ہے کہ ہے گنبد بے در کوئیڈھونڈنے نکلوں تو اپنا بھی نہ رستہ پاؤں
آدمیت کے سوا جس کا کوئی مقصد نہ ہوعمر بھر اس آدمی کی جستجو کرتے رہو
نیاز و عجز ہی معراج آدمیت ہیںبڑھاؤ دست سخاوت بھی التجا کی طرح
تین ارکان آدمیت کےعاجزی انکسار اور یقین
ہے عیاں حال سگ اصحاب کہفجانور کی آدمیت دیکھ لی
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books