aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "آم"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
اپنی محرومیاں چھپاتے ہیںہم غریبوں کی آن بان میں کیا
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیضؔمت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
حضور قبلہ جناب آپ دیکھیے صاحبکسی کی شان میں گویا لغت بنائی گئی
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
منزل یہیں ہے آم کے پیڑوں کی چھاؤں میںاے شہسوار گھوڑے سے نیچے اتر کے دیکھ
سبز نارنجی سنہری کھٹی میٹھی لڑکیاںبھاری جسموں والی ٹپکے آم جیسی عورتیں
حیرت ہے پیڑ نیم کے دینے لگے ہیں آمپگلا گئے ہیں آپ کے چومے ہوئے درخت
دیکھ کے کھڑکی سے بارش کو پاگل لڑکیآج بھی دو کپ چائے بنانے لگتی ہے
آم کے باغ سے جب سے ہیں پرندے غائببعد اس کے کہاں پھر آم رسیلے نکلے
دم کیا لگا لیا ہے کہ سارے دکان دارچکھنے میں لگ رہے ہیں مجھے ترش آم سے
نکلنا خلد سے آدم کا سنتے آئے ہیں لیکنبہت بے آبرو ہو کر ترے کوچے سے ہم نکلے
گرم کپڑوں کا صندوق مت کھولنا ورنہ یادوں کی کافور جیسی مہکخون میں آگ بن کر اتر جائے گی صبح تک یہ مکاں خاک ہو جائے گا
آج اسی کو پھیلائیں گےذہن میں تیرا نام پڑا ہے
شہر کی دھول فضائیں ہی مقدر میں رہیںآم کے بور مگر میری نظر میں ہیں ابھی
اس کی نرماہٹ ابھی تک ہے لبوں پروہ محض اک آم سا بوسہ نہیں تھا
جس سے ہر شاخ پہ پھوٹی ترے آنے کی مہکآم کے پیڑ پہ وہ بور ہے پکنے والا
باغوں کی جانب ہم دوڑ لگاتے تھےآم کے موسم میں جب آندھی آتی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books