aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اثاثۂ_شب"
یہ میرا ظرف کہ میں نے اثاثۂ شب سےبس ایک خواب لیا اور چند شمع دان لیے
نگاہ اور چراغ اور یہ اثاثۂ جاںتمام ہوتی ہوئی شب کے نام کرنا تھا
ہم چراغوں کو ہواؤں سے ڈراتا کیا ہےجب کہ جیون میں سیہ شب سے زیادہ کیا ہے
سنجیدگی سے سوچنے بیٹھا تو ڈر گیاکل شب میں اپنے آپ میں گہرے اتر گیا
مگر ہوتے نہ جو اک یاد کے جگنواثاثہ ہست شب کا کیا یہاں ہوتا
میں ان حدود سے کچھ آگے جانے والا تھاتماشہ اور ہی تجھ کو دکھانے والا تھا
اب آ کہ اپنا اپنا اثاثہ سمیٹ لیںاب ہم پہ وقت کی ہے سخاوت تمام شد
ویراں ویراں بام و در میں اور مری تنہائیتاریکی میں ڈوبا گھر میں اور مری تنہائی
تری بزم سے جو اٹھ کر ترے جاں نثار آئےدل و جاں کا سب اثاثہ ترے در پہ وار آئے
پانی کی طرح ریت کے سینے میں اتر جایا پھر سے دھواں بن کے خلاؤں میں بکھر جا
حادثہ قہر و غضب تیغ و تبر لے لیناموت کا شہر ہے جینے کا ہنر لے لینا
کیا روپ دوستی کا کیا رنگ دشمنی کاکوئی نہیں جہاں میں کوئی نہیں کسی کا
جل گیا سارا اثاثہ پائی پائی جل گئیبچ گیا میرا ہنر ساری کمائی جل گئی
میں خال و خد کا سراپا تصورات میں تھادمکتی ذات کا سورج اندھیری رات میں تھا
لٹ گئی اپنے اثاثے کی ہر اک شے لیکنبس بزرگوں کی دعاؤں سے وطن باقی ہے
تمہارے بن اب کے جان جاں میں نے عید کرنے کی ٹھان لی ہےغموں کے ایک ایک پل سے خوشیاں کشید کرنے کی ٹھان لی ہے
میں ہوں ایسے بکھرا ساجیسے خواب ادھورا سا
بس اثاثہ ہے یہی گھر کا یہی گھر کی متاعصوفہ اک دو بیڈ کتابیں اور اک شو کیس بھی
سدا رہے تیرا غم سلامت یہی اثاثہ ہے آبرو کایہ دولت دل بہم نہ ہوتی تو کون پرساں تھا آرزو کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books