aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "اوب"
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نےپھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
اوب جاتا ہوں خموشی سے بھی کچھ دیر کے بعددیر تک شور مچانا بھی برا لگتا ہے
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
دنیا تری رونق سے میں اب اوب رہا ہوںتو چاند مجھے کہتی تھی میں ڈوب رہا ہوں
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
دل ناداں تجھے ہوا کیا ہےآخر اس درد کی دوا کیا ہے
تیرے پاس آنے میں آدھی عمر گزری ہےآدھی عمر گزرے گی تجھ سے اوب جانے میں
ضرور تجھ سے بھی اک روز اوب جائیں گےخدا کرے کہ تری رہ گزر نہیں آئے
سبھی سے اوب کر یوں تو چلے آئے ہو خلوت میںمگر خود سے بھی اکتانے میں کتنی دیر لگتی ہے
میں جب بھی اس کی اداسی سے اوب جاؤں گیتو یوں ہنسے گا کہ مجھ کو اداس کر دے گا
کس طرح آئے ہیں اس پہلی ملاقات تلکاور مکمل ہے جدا ہونے کی تیاری بھی
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
گھر کے باہر بھی تو جھانکا جا سکتا ہےاور کسی کا رستہ دیکھا جا سکتا ہے
اس کا چہرہ خوشیوں جیسااور میرا اسلوب اداسی
اوب جاتے ہیں تماشے سے تماشائی سبپھر بھی گرتا ہوا پردہ نہیں دیکھا جاتا
وہی اک سمندر وہی اک ہوامری شام تیرا سنورنا بھی کیا
گھٹن بھی دیکھ رہی ہے مجھے حیرانی سےکہیں میں اوب ہی جاؤں نہ اس جوانی سے
جب بھی میں خود سے اوب جاتا ہوںمیرؔ صاحب کو گنگناتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books