aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بل"
اوڑھے ہوئے تاروں کی چمکتی ہوئی چادرندی کوئی بل کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
چاندنی دیکھ کے چہرے کو چھپانے والےدھوپ میں بیٹھ کے اب بال سکھاتا کیا ہے
ایک ذرا سی جوت کے بل پر اندھیاروں سے بیرپاگل دیئے ہواؤں جیسی باتیں کرتے ہیں
وہ ترے حسن کی قیمت سے نہیں ہیں واقفپنکھڑی کو جو ترے لب کا بدل کہتے ہیں
زلفوں کی تو فطرت ہی ہے لیکن مرے پیارےزلفوں سے زیادہ تمہیں بل کھائے چلو ہو
کوئی اٹکا ہوا ہے پل شایدوقت میں پڑ گیا ہے بل شاید
زلف بل کھا رہی ہے ماتھے پرچاندنی سے صبا لڑی ہوگی
ایک ہم ہیں کہ ہوئے ایسے پشیمان کہ بسایک وہ ہیں کہ جنہیں چاہ کے ارماں ہوں گے
کتراتے ہیں بل کھاتے ہیں گھبراتے ہیں کیوں لوگسردی ہے تو پانی میں اتر کیوں نہیں جاتے
اس کی یاد کی باد صبا میں اور تو کیا ہوتا ہوگایوں ہی میرے بال ہیں بکھرے اور بکھر جاتے ہوں گے
ہے کس کے بل پہ حضرت جوہرؔ یہ روکشیڈھونڈیں گے آپ کس کا سہارا خدا کے بعد
زور بل اف رے اس نزاکت پرخلق کا دل دکھائے بیٹھے ہیں
ہیں تیوری میں بل تو نگاہیں پھری ہوئیجاتے ہیں ایسے آنے سے اوسان جائیے
اپنے بس میں رہے گی کیا آندھیاپنے بل پر شجر رہے گا کیا
بل جبیں پر ہے خدا خیر کرےآج وہ تیغ لیے بیٹھے ہیں
اوروں کے بل پہ بل نہ کر اتنا نہ چل نکلبل ہے تو بل کے بل پہ تو کچھ اپنے بل کے چل
فراقؔ اک نئی صورت نکل تو سکتی ہےبقول اس آنکھ کے دنیا بدل تو سکتی ہے
بل بے گداز عشق کہ خوں ہو کے دل کے ساتھسینے سے تیرے تیر کا پیکان بہہ گیا
خود سے دور ہو گئے چور چور ہو گئےرسی جل گئی مگر اس کا بل گیا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books