aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تاویل"
احکام ترے حق ہیں مگر اپنے مفسرتاویل سے قرآں کو بنا سکتے ہیں پازند
ہم رضا شیوہ ہیں تاویل ستم خود کر لیںکیا ہوا ان سے اگر بات بنائی نہ گئی
ہم کو راس آتی نہیں کوچۂ جاناں کی ہواہم ہیں الفاظ کی تحویل میں رہنے والے
کوتاہیوں کی اپنی میں تاویل کیا کروںمیرا ہر ایک کھیل مجھی سے بگڑ گیا
اس ستم گر کو ستم گر نہیں کہتے بنتاسعئ تاویل خیالات چلی جاتی ہے
تہہ بہ تہہ ہے راز کوئی آب کی تحویل میںخامشی یوں ہی نہیں رہتی ہے گہری جھیل میں
اک دھند میں گم ہوتی ہوئی ساری کہانیاک لفظ کے باطن سے الجھتی ہوئی تاویل
چلے بھی آؤ اب تاویل کیسیمحبت سے بلایا جا رہا ہے
خوابوں کی تاویل سمجھ سے باہر تھیجب میں پاکستان بنانے والا تھا
کس لیے زندہ ہوں میں کس کے لیے زندہ ہوںجرم ایسا ہے کہ تاویل نہیں ہو سکتی
میں تیری تنگ نگاہی کی کیا کروں تاویلسلگتی آنکھوں کو پانی نہ دے سراب تو دے
تعمیل کتاب اول تاویل کتاب آخرتدبیر و عمل اول تقریر و خطاب آخر
بدن پہ تازہ نشاں بن رہے ہیں جیسے کوئیمرے غیاب میں تحویل کر رہا ہے مجھے
کرب تنہائی کی تاویل تو مشکل ہے بہتکیسے چپ چاپ ہوا آپ کا آنا اس وقت
میری اس تنہائی کی اب کوئی تو تاویل ہوکیوں اکیلا چل رہا ہوں کارواں ہوتے ہوئے
اک ضرورت ہے جو تحویل تک آ پہنچی ہےہر حقیقت یہاں تمثیل تک آ پہنچی ہے
وہ جن کی کوئی بھی تاویل معتبر نہ ہوئیوہ پیش پھر نئی تاویل کرنا چاہتے ہیں
کبھی عقدے کھلیں گے اس اساطیری زمیں کےکبھی اس داستان کہنہ کی تاویل ہوگی
یہ مرا عہد ہے تاویل سکونت دے کرگھر کے دروازے کو دیوار بنا دیتا ہے
اس بار بھی تاویل شب و روز نئی ہےممکن ہے وہ قائل مجھے اس بار بھی کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books