aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تعظیم"
آپ کے ٹکڑوں کے ٹکڑے کر دئے جائیں گے پرآپ کی تعظیم میں کوئی کسر ہوگی نہیں
فن کی تعظیم میں مر جاؤ گے بھوکے داناؔتم تو غزلوں کی تجارت بھی نہیں کر سکتے
کیا ہوا مجھ کو رقیبوں نے اگر دی تعظیمتیری محفل میں تو فتنے ہی اٹھا کرتے ہیں
رات آئی تو چراغوں کی بڑی تعظیم تھیاور جب گزری تو کوئی پوچھنے والا نہ تھا
اس سے بڑھ کر تری یادوں کی کروں کیا تعظیمتیری یادوں میں زمانے کو بھلا رکھا ہے
کوئی در قابل تعظیم نظر تو آئےسر جھکانا ہے کہاں اہل جبیں جانتے ہیں
کس کی تعظیم کو اٹھتی ہیں امنگیں دل کیہجرۂ خاص میں یہ کون بشر آتا ہے
رسم تعظیم عشق تو دیکھودرد اٹھا کہ جی مرا بیٹھے
سینے میں ہے اس کے سوز اگر شیطاں کے قدم لے آنکھوں پربیگانۂ درد دل ہے اگر جبریل کی بھی تعظیم نہ کر
فرش مستاں کرو سجادۂ بے تہ کے تئیںمے کی تعظیم کرو شیشے کا اکرام کرو
جس کے قدموں کے قصیدوں سے ہی فرصت نہ ملےکیسے اس شخص کی تعظیم نظر تک جاؤں
بہر تعظیم حشر برپا ہےکس کی میت مزار سے نکلی
فرحتؔ احساس کی تعظیم میں اٹھا تھا سماجاور وہ اس کی جگہ صورت فرد آ بیٹھے
ہر آنے والا بزم میں تیری ہے محترمتعظیم کو میں سب کی کہاں تک اٹھا کروں
چاہئے شور قیامت پئے تعظیم اٹھےآپ کے عاشق رفتار چلے آتے ہیں
تعظیم میں پلکوں سے اتر جاتے ہیں نیچےغم آئیں تو بیٹھے ہوئے رہتے نہیں آنسو
تری تعظیم اور کیسے کروں میںترے قدموں میں میرا سر پڑا ہے
حقیر ان کو سمجھتے ہو جو ہیں توقیر کے قابلرذیلوں کی مگر تعظیم اور تکریم کرتے ہو
ہو چکی تعظیم دشمن کی کہیںاے زیارت گاہ محشر بیٹھیے
وہی تعظیم کے لائق ہے اظہرؔجو خود تعظیم پر مجبور کر دے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books