aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تلون"
کل جو تھا آج وہ مزاج نہیںاس تلون کا کچھ علاج نہیں
کیا کہئے اس طرح کے تلون مزاج کووعدے کا ہے یہ حال ادھر ہاں ادھر نہیں
اشکوں سے کہیں مٹتا ہے احساس تلونپانی میں جو گھل جائے وہ پارا نہیں ہوتا
اگر سچ ہے حسینوں میں تلونتو ہے امید وصل ان کی نہیں سے
وقعت عشق کہاں جب یہ تلون ہو وہاںکبھی راضی کبھی عاشق سے خفا ہو جانا
ان تلون مزاجیوں کا شکارکوئی میرے سوا نہ ہو جائے
غضب تھا ان کا تلون کہ چار ہی دن میںنگاہ لطف نگاہ عتاب ہو کے رہی
لطف بیداد حیا غصہ تغافل شوخیرنگ کیا کیا نہ تلون نے ادا کے بدلے
حسن کی شاہ تلون ادھر اک آفت جانواہمے دل کے ادھر تفرقہ پرواز جدا
حسینوں کی جفائیں بھی تلون سے نہیں خالیستم کے بعد کرتے ہیں کرم ایسا بھی ہوتا ہے
عجیب ہوتا ہے احساس کا تلون بھیابھی خوشی کی خوشی تھی، ابھی ملال کی ہے
تلون چشم ساقی میں تغیر وضع رندی میںہمارے میکدے میں روز پیمانے بدلتے ہیں
رونما لیکن مقدر سے ہوا وہ عشق کےجو تلون حسن کی فطرت میں محبوبانہ تھا
مزا جب ہے آپس میں کچھ جنگ بھی ہو مزا جنگ میں جب ہے کچھ صلح بھی ہودکھا دے تلون کا اپنے تماشا ادھر لڑ ادھر مل ادھر مل ادھر لڑ
ہو پایا ترے حسن تلون کے کرم سےاقرار رجسٹرڈ نہ انکار رجسٹرڈ
رنگ ان کے تلون کا چھایا رہا محفل پرکچھ سینہ فگار اٹھے کچھ سینہ فگار آئے
مالک ہی کے سخن میں تلون جو پائیےکہئے یقین لائیے پھر کس کی بات کا
شیخ صاحب کے تلون کا فسوں ہے یہ بھیمسجدوں میں کبھی اک مٹی کا بدھنا نہ ملا
یہ کیا تری نسبت سے ہر شے میں تلون ہےہر لمحہ ترے غم کی تصویر بدلتی ہے
حسن دل کش کے تلون پہ نظر جب پہنچینہ رہا پھر گلۂ گردش تقدیر مجھے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books