aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تنک"
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
شام ہی سے دکان دید ہے بندنہیں نقصان تک دکان میں کیا
ابر نیساں یہ تنک بخشیٔ شبنم کب تکمیرے کہسار کے لالے ہیں تہی جام ابھی
یہ اہل بزم تنک حوصلہ سہی پھر بھیذرا فسانۂ دل ابتدا کرو اس سے
تاکہ طعنہ نہ ملے ہم کو تنک ظرفی کاہم قدح سامنے اغیار کے رکھ دیتے ہیں
اے نالہ صد افسوس جواں مرنے پہ تیرےپایا نہ تنک دیکھنے تیں روئے اثر بھی
وہ تو کل دیر تلک دیکھتا ایدھر کو رہاہم سے ہی حال تباہ اپنا دکھایا نہ گیا
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
کس نے میری پلکوں پہ تتلیوں کے پر رکھےآج اپنی آہٹ بھی دیر تک سنائی دی
تھا عبث ترک تعلق کا ارادہ یوں بھیعشق زندہ نہیں رہتا ہے زیادہ یوں بھی
قطرہ اپنا بھی حقیقت میں ہے دریا لیکنہم کو تقلید تنک ظرفی منصور نہیں
رخصت ہے باغباں کہ تنک دیکھ لیں چمنجاتے ہیں واں جہاں سے پھر آیا نہ جائے گا
جرس راہ میں جملہ تن شور ہےمگر قافلے سے کوئی دور ہے
خدا بچائے کہ نازک ہے ان میں ایک سے ایکتنک مزاجوں سے ٹھہرا معاملہ دل کا
ہے تنک مزاج صیاد کچھ اپنا بس نہیں ہےمیں قفس کو لے کے اڑتا اگر اختیار ہوتا
رہے خیال تنک ہم بھی رو سیاہوں کالگے ہو خون بہت کرنے بے گناہوں کا
تنک تو لطف سے کچھ کہہ کہ جاں بہ لب ہوں میںرہی ہے بات مری جان اب کوئی دم کی
تنکے بھی تم ٹھہرتے کہیں دیکھے ہیں تنکچشم وفا رکھو نہ خسان جہاں سے تم
میں مر چکا ہوں پہ تیرے ہی دیکھنے کے لیےحباب وار تنک دم رہا ہے آنکھوں میں
مہلت تنک بھی ہو تو سخن کچھ اثر کرےمیں اٹھ گیا کہ غیر ترے کانوں آ لگا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books