aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جبل"
سنا ہے جب سے حمائل ہیں اس کی گردن میںمزاج اور ہی لعل و گہر کے دیکھتے ہیں
کیا تھا عہد جب لمحوں میں ہم نےتو ساری عمر ایفا کیوں کریں ہم
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجودپھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے
ڈر جانا ہے دشت و جبل نے تنہائی کی ہیبت سےآدھی رات کو جب مہتاب نے تاریکی سے ابھرنا ہے
مال جب اس نے بہت رد و بدل میں ماراہم نے دل اپنا اٹھا اپنی بغل میں مارا
جب قتل ہوا میں تڑپا بھی چھینٹیں بھی اڑائیں مان لیاالزام خود اس پر کیا یہ نہیں دامن کو نہ کیوں گردان لیا
آتے ہی ان کے دشت و جبل مسکرا اٹھےایسے میں اپنا حال سنایا نہ جا سکا
ان کو پا سکتے ہیں جب خانۂ دل میں انورؔچاند کی سمت سفر ہو یہ ضروری تو نہیں
شمعیں روشن ہیں آبگینوں میںداغ دل جل رہے ہیں سینوں میں
نہ اپنی کہنا نہ میری سننا کوئی سنے گا تو کیا کہے گااکیلے رونا اکیلے ہنسنا کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
جبل الشمس کی بلندی سےدیکھتا ہوں زمیں کو جھک جھک کر
قیل سے روکے اسے ہم پہ جب لاتے ہیںطفل اشک اپنے یہ کہتے ہیں کہ استاد ہیں ہم
کس کی کھوج میں ہم نے دشت و جبل دیکھےبستی بستی ہم جو پھرے تو کس کے لیے
آتے نظر ہیں دشت و جبل زرد ہر طرفہے اب کے سال ایسی ہے اے دوستاں بسنت
نہ کھینچ دشت و جبل بحر و بر سے قدموں کویہ سب رکاوٹیں ہیں ان کو پار کرتا چل
رک جائے جس کے شور سے دشت و جبل کی سانساس سیل رنج و غم میں بہا جا رہا ہوں میں
تجھ میں کہاں یہ بوقلمونی کہاں یہ سنگدشت و جبل کو خیر سے اب بھاگ اے بسنت
جبل طارق پہ دیکھ کر گھوڑےپانیوں میں اتر گئے مرے اونٹ
چشمے ابل رہے ہیں دشت و جبل سے کیسےکیا یہ زمین اتنی سیراب ہو گئی ہے
تو جانتا ہے ترے جاں نثار ہیں ہم لوگرہ وفا میں مگر سنگسار ہیں ہم لوگ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books