aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جوتے"
سنا ہے اس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیںسو ہم بہار پہ الزام دھر کے دیکھتے ہیں
شام ہوئے خوش باش یہاں کے میرے پاس آ جاتے ہیںمیرے بجھنے کا نظارہ کرنے آ جاتے ہوں گے
ابھی چمکے نہیں غالبؔ کے جوتےابھی نقاد پالش کر رہے ہیں
کس لیے جیتے ہیں ہم کس کے لیے جیتے ہیںبارہا ایسے سوالات پہ رونا آیا
آنکھوں میں آنسوؤں کا کہیں نام تک نہیںاب جوتے صاف کیجئے ان کے رومال سے
سلیقے سے اگر توڑیں تو کانٹے ٹوٹ جاتے ہےمگر افسوس یہ ہے پھول پہلے ٹوٹ جاتے ہے
چشم نم نے اسے جاتے دیکھادل نے یہ بات نہ مانی پھر بھی
ممکن ہے اب وقت کی چادر پر میں کروں رفو کا کامجوتے میں نے گانٹھ لیے ہیں گدڑی میں نے سی لی ہے
جانے کب یہ دوڑ تھمے گی سانسوں کیجانے کب پیروں سے جوتے نکلیں گے
ابتدا پھر سے ہے ایک اور سفر کی آتشؔبعد مرنے کے بھلے پیروں سے جوتے نکلے
دوڑ میں جتنے بھی لڑکے ہیں وہ جوتے میں ہیںمیں بنا پاؤں ہوں ممکن ہے پچھڑ سکتا ہوں
محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کااسی کو دیکھ کر جیتے ہیں جس کافر پہ دم نکلے
دی سزا چوروں کو اللہ پاک نےجوتے مسجد میں چرا کے رو دئے
طوطوں نے ہیں آج کل کھولے یہاں اسکولبیلوں نے ہیں آدمی جوتے ہل کے ساتھ
رخ انسانیت پر بھیگے جوتے مار دیتی ہےیہاں پر بھوک اب معصوم بچے مار دیتی ہے
دل اور جگر جس کا سیاہی پہ ہے مائلاس شخص کے جوتے بھی چمکدار بہت ہیں
دل میں آتا ہے کہ دشمن کے لگاؤں جوتےلے گیا سالا سلیپر مری دس آنے کی
سلیقے سے اگر توڑیں تو کانٹے ٹوٹ جاتے ہیںمگر افسوس یہ ہے پھول پہلے ٹوٹ جاتے ہیں
جوتے نکالتی ہیں ادب سے طوائفیںلیکن پھٹے جرابوں پہ ہنستی ہیں سالیاں
تمنائیں مری پامال یوں کرتا ہے وہ ظالمکسی موضع میں جیسے کھیت جوتے کوئی دہقانی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books