aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جینا"
جینا وہ کیا جو ہو نفس غیر پر مدارشہرت کی زندگی کا بھروسا بھی چھوڑ دے
خود کو جانا جدا زمانے سےآ گیا تھا مرے گمان میں کیا
جینا مشکل ہے کہ آسان ذرا دیکھ تو لولوگ لگتے ہیں پریشان ذرا دیکھ تو لو
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
سہولت سے گزر جاؤ مری جاںکہیں جینے کی خاطر مر نہ رہیو
وہ عشق بہت مشکل تھا مگر آسان نہ تھا یوں جینا بھیاس عشق نے زندہ رہنے کا مجھے ظرف دیا پندار دیا
جینا بہت آسان تھا اک شخص کا احسان تھا ہم کو بھی اک ارمان تھا جو خواب کا سامان تھااب خواب ہے نے آرزو ارمان ہے نے جستجو یوں بھی چلو خوش ہیں مگر میں اور مری آوارگی
تو میرے سامنے بیٹھا ہے اور میں سوچتا ہوںکہ آئے لمحوں میں جینا بھی اک سزا ہوگا
جینا وہ کیا کہ دل میں نہ ہو تیری آرزوباقی ہے موت ہی دل بے مدعا کے بعد
آخری خواہش پوری کر کے جینا کیساآنسؔ بھی ساحل تک آ کے ڈوب گیا ہے
جینا ہے تو یہ جبر بھی سہنا ہی پڑے گاقطرہ ہوں سمندر سے خفا ہو نہیں سکتا
میں کتنے حصار توڑ آئیجینا تھا محال آ گیا ہے
مجبوری کمال محبت تو دیکھناجینا نہیں قبول جیے جا رہا ہوں میں
جینا مرا تو تجھ کو غنیمت ہے نا سمجھکھینچے گا کون پھر یہ ترے ناز میرے بعد
ہم کو جینا پڑے گا فرقت میںوہ اگر ہمت آزمانے لگے
زندگی کو زندگی کے واسطےروز جینا روز مرنا چاہئے
من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہےجیون جینا سہل نہ جانو بہت بڑی فن کاری ہے
جینا مرا مرنا ہےمرنے کو ترستا ہوں
اگر نگاہوں سے مل گئیں توکریں گی جینا محال آنکھیں
اب اپنا یہ حال ہو گیا ہےجینا بھی محال ہو گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books