aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حاجب"
جوہرؔ اور حاجب و درباں کی خوشامد کیا خوبعرش و کرسی پہ گزر ہے ترے درباری کا
صحبت یار ہے اے دل تجھے گھر بیٹھے نصیبپھر ترا کام ہے کیا حاجب دربان کے پاس
منظور نہیں جب انہیں خود جلوہ دکھاناکیوں کیجئے پھر حاجب و درباں کی شکایت
حباب و بحر میں حاجب وجود ہی ہے ہم آہملیں کب اس سے یہ جب تک حجاب رکھتے ہیں
غش کوئی کسی کو ہے سکتا ہے نور خدا تیرا جلوہہو دخل ترے گھر میں کس کا یاں حاجب در ہے پرتو رخ
سوچ کر ہی تو لگایا حاجب شمس و قمرلا مکاں پر قبضۂ ادراک ہوتا غالباً
میری راہ کی حاجب کا ہے اس کو جو پاسمیرے ساتھ سفر کا توشہ رکھ دے گا
جو وہم غیر میں ہے اپنے آپ سے محجوبہے خود حجاب کہ حاجب سمجھ نہیں سکتا
چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہنہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے
افسردہ ہوں عبرت سے دوا کی نہیں حاجتغم کا مجھے یہ ضعف ہے بیمار نہیں ہوں
کون ہے جو نہیں ہے حاجت مندکس کی حاجت روا کرے کوئی
مثال گنج قاروں اہل حاجت سے نہیں چھپتاجو ہوتا ہے سخی خود ڈھونڈ کر سائل سے ملتا ہے
بار تکلیفوں کا مجھ پر بار احساں سے ہے سہلشکر کی جا ہے اگر حاجت روا ملتا نہیں
آپ اک جلوہ سراسر میں سراپا اک نظراپنی حاجت دیکھیے میری ضرورت دیکھیے
دینے والے کی مشیت پہ ہے سب کچھ موقوفمانگنے والے کی حاجت نہیں دیکھی جاتی
مرے اشکو مرے بیکار اشکو!!تمہاری اب اسے حاجت نہیں ہے
اے چارہ گرو چارہ گری کی نہیں حاجتیہ درد ہی داروئے شفا میرے لیے ہے
نئی تہذیب تکلف کے سوا کچھ بھی نہیںچہرہ روشن ہو تو کیا حاجت گلگونہ فروش
یوں تو ہے امید روا سب سے لیکنوقت حاجت سب کو پرکھا جائے گا
کہاں کے نام و نسب علم کیا فضیلت کیاجہان رزق میں توقیر اہل حاجت کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books