aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "درگزر"
دوستو عشق ہے خطا لیکنکیا خطا درگزر نہیں ہوتی
ہر خطا اس کی ہمیشہ درگزر کرتی ہوئیفاصلوں کو دل کی چاہت مختصر کرتی ہوئی
خدا کے واسطے آ درگزر گنہ سے مرےنہ ہوگا پھر کبھو اے تند خو ہوا سو ہوا
درگزر جتنا کیا ہے وہی کافی ہے مجھےاب تجھے قتل بھی کر دوں تو معافی ہے مجھے
ظالم نہ میں کہا تھا کہ اس خوں سے درگزرسوداؔ کا قتل ہے یہ چھپایا نہ جائے گا
قابل عفو میں نہیں نہ سہینہ کریں آپ درگزر نہ کریں
تم کو خو ہو گئی برائی کیدرگزر کیجیئے بھلا کب تک
جا کے سمجھائیں کیا اسے کہ ظفرؔتو بھی تو درگزر نہیں کرتا
خطا ہو جائے ہم سے جو کوئی تو درگزر کرناتمہاری بزم میں ہم آج پہلی بار بیٹھے ہیں
یہ اور بات تجھے درگزر کیا ورنہکسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوئی مجھ سے
ارے واعظ ڈرا نہ تو اتناکیا اسے درگزر نہیں آتی
گزری جو رہ گزر میں اسے درگزر کیااور پھر یہ تذکرہ کبھی جا کر نہ گھر کیا
درگزر کرتی رہی تیری خطائیں برسوںمیرے جذبات و خیالات تو سمجھا کب تھا
شایان درگزر ہے اگر اضطرار میںجرم دراز دستی ذوق دعا ہوا
منانے آئے ہو دنیا میں جب سے روٹھ گیایہ ایسی بات ہے جو درگزر نہیں ہوتی
سرگزشت اپنی تو ساری یہ ہے اے رب رحیمدرگزر کرتا رہا تو ہم خطا کرتے رہے
تری نظر میں ترے دل میں گھر کیا جائےاب اس خیال ہی کو درگزر کیا جائے
ظلم سے درگزر نہیں آتاہاں مجھے یہ ہنر نہیں آتا
تلواریں تم لگاتے ہو ہم ہیں گے دم بخوددنیا میں یہ کرے ہے کوئی درگزر کہ ہم
مرے دوستا مرے کبریا مری لغزشوں سے ہو درگزرمری پستیوں کو عروج دے مرے اجڑے دل کو سنوار دے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books