aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دلی"
بے دلی کیا یوں ہی دن گزر جائیں گےصرف زندہ رہے ہم تو مر جائیں گے
کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہتکبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی
تنگ آ چکے ہیں کشمکش زندگی سے ہمٹھکرا نہ دیں جہاں کو کہیں بے دلی سے ہم
میں بھی اذن نوا گری چاہوںبے دلی بھی تو لب ہلاتی ہے
مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنییہ تری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
ایذا دہی کی داد جو پاتا رہا ہوں میںہر ناز آفریں کو ستاتا رہا ہوں میں
ایک زندان بے دلی اور شامیہ صبا سی کہاں سے آتی ہے
ہم ہیں رسوا کن دلی و لکھنؤ اپنی کیا زندگی اپنی کیا آبرومیرؔ دلی سے نکلے گئے لکھنؤ تم کہاں جاؤ گے ہم کہاں جائیں گے
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
ظلم کے دور سے اکراہ دلی کافی ہےایک خوں ریز بغاوت ہو ضروری تو نہیں
بے دلی کا جو کہا حال تو فرماتے ہیںکر لیا تو نے کہیں اور ٹھکانا دل کا
عیش امید ہی سے خطرہ ہےدل کو اب دل دہی سے خطرہ ہے
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
ہے اب اس معمورہ میں قحط غم الفت اسدؔہم نے یہ مانا کہ دلی میں رہیں کھاویں گے کیا
بغداد دلی ماسکو لندن کے درمیاںبارود بھی بچھائے گی اکیسویں صدی
بد دلی میں بے قراری کو قرار آیا تو کیاپا پیادہ ہو کے کوئی شہسوار آیا تو کیا
بمبئی میں ٹھہریں گے کہاںدلی میں کیا کھائیں گے
سجدے میں ہے جو محو دعا وہ ہے بے دلییہ جو دھمال ڈال رہا ہے، یہ عشق ہے
عاشقی ہو کہ بندگی فاکرؔبے دلی سے تو ابتدا نہ کرو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books