aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دوعالم"
دلوں کو فکر دوعالم سے کر دیا آزادترے جنوں کا خدا سلسلہ دراز کرے
توحید تو یہ ہے کہ خدا حشر میں کہہ دےیہ بندہ دوعالم سے خفا میرے لیے ہے
دیکھ کر نظم دوعالم ہمیں کہنا ہی پڑایہ سلیقہ ہے کسے انجمن آرائی کا
نقاب حسن دوعالم اٹھائی جاتی ہےمجھی کو میری تجلی دکھائی جاتی ہے
مبارک مبارک مری یہ فنائیںدوعالم پہ چھایا چلا جا رہا ہوں
حیات و موت کے جلوے ہیں میری ہستی میںتغیرات دوعالم کا آئنا ہوں میں
ذرا شکوہ دوعالم کے گنبدوں میں لرزپھر اس کے بعد تیرا فیصلہ جو تو چاہے
میں ایسی یاد کے قربان جاؤںکیا جس نے دوعالم کو فراموش
اپنے ہی گھر کی خیر منائی تمام عمرہم سے سرورؔ فکر دوعالم نہ ہو سکی
نئے عالم ادھر بھی ہیں ادھر بھییہی دیکھا دوعالم سے گزر کر
دوعالم سے گزر کے بھی دل عاشق ہے آوارہابھی تک یہ مسافر اپنی منزل پر نہیں آیا
تصور خال و عارض کا تماشائے دوعالم ہےیہاں آنکھوں میں رہنا ہے وہاں دل میں اتر جانا
آپ کے ہونٹوں پے اک دنیا نئیآپ کی آنکھوں میں دوعالم الگ
دوعالم کی بنا کیا جانے کیا ہےنشان ماسوا کیا جانے کیا ہے
کسی کی خاک پہ سجدے کئے جو میں نے سعیدؔعطا ہوا ہے دوعالم پہ افتخار مجھے
رہنا ہے یہاں بھی ہمیں جانا ہے وہاں بھییہ کیسے کہیں فکر دوعالم نہ کریں گے
سکوت ساز دوعالم سنائی دیتا ہےترے فراق میں دنیا ٹھہر گئی ہوگی
اسے ادراک دوعالم نہ ہوگااگر شائستۂ دنیا نہیں ہے
قلب و جاں فکر دوعالم سے رہائی پا لیںبھر دے ساقی مئے وحدت مرے پیمانے میں
شب عاشور بتا تجھ کو بھی معلوم نہیںباعث نور دوعالم ہیں یہ بسمل سے چراغ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books