aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رتجگے"
رتجگے تقسیم کرتی پھر رہی ہیں شہر میںشوق جن آنکھوں کو کل تک رات میں سونے کا تھا
نیندوں میں پھر رہا ہوں اسے ڈھونڈھتا ہواشامل جو ایک خواب مرے رتجگے میں تھا
کچھ رتجگے تھے جن کی ضرورت نہیں رہیکچھ خواب تھے جو میرے خیالوں میں آ گئے
نہ قہقہوں کے ہی سلسلے ہیں نہ دوستوں میں وہ رتجگے ہیںہر اک سے ملنا کیا ہے کم کم کوئی سنے گا تو کیا کہے گا
یہی ہیں رتجگے جب سے کھلیں مری آنکھیںنہ تھا وہ خواب مرا اک عذاب تھا مجھ کو
کوئی تو نیم وا دریچوں سےدیکھے اس رتجگے کے منظر کو
رنج و غم خوف و اذیت رتجگے محرومیاںدل کی بستی اب ہزاروں بستیوں میں بانٹ دی
خرید لاتا ہوں پہلے ترے وصال کے خوابپھر ان سے اپنے لیے رتجگے بناتا ہوں
اے زندگی مرے دکھ سکھ کہاں یہ چھوڑ آئیوہ لمحہ لمحہ بکھرنا وہ رتجگے رہنا
مری خلوتوں کی سماعتیں تری گفتگو کو ترس گئیںمرے رتجگے ہیں عروج پر مرے پاس آ کوئی بات کر
حادثے پیار میں ایسے بھی تو ہو جاتے ہیںرتجگے خیمۂ تسکین میں ہو جاتے ہیں
تلخیاں دن بھر کی بوجھل شام شب کے رتجگےزندگی مشکل تو تھی نامہرباں ایسی نہ تھی
مرا جنون تھا قربت کے رتجگے لیکنمرا نصیب ہے تنہائیاں غلط تھا میں
رتجگے بن گئے ہیں میرا مقدر شاہدؔخواب ہونے لگے نایاب تو تو یاد آیا
خمار ان کا ابھی تک ہے میری آنکھوں میںجو میں نے خواب کی صورت میں رتجگے دیکھے
گزشتہ سال سے پہلے کبھی بھیمجھے یہ رتجگے اتنے نہ بھائے
یقیناً رتجگے کا یہ اثر ہےکہ پھیکے چاند کے ہالے پڑے ہیں
سر شام سے رتجگا کے وہ ساماںوہ پچھلے پہر نیند آنے کی راتیں
یہ غربتیں مری آنکھوں میں کیسی اتری ہیںکہ خواب بھی مرے رخصت ہیں رتجگا بھی گیا
حکم چپی کا ہوا شب تو سحر تک ہم نےرتجگا ایسا منایا ہے کہ جی جانے ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books