aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سبھی"
سلسلے توڑ گیا وہ سبھی جاتے جاتےورنہ اتنے تو مراسم تھے کہ آتے جاتے
سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلوسبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
ہوش آیا تو سبھی خواب تھے ریزہ ریزہجیسے اڑتے ہوئے اوراق پریشاں جاناں
یہ سبھی ویرانیاں اس کے جدا ہونے سے تھیںآنکھ دھندلائی ہوئی تھی شہر دھندلایا نہ تھا
اے شخص اب تو مجھ کو سبھی کچھ قبول ہےیہ بھی قبول ہے کہ تجھے چھین لے کوئی
یعنی تم وہ ہو واقعی؟ حد ہےمیں تو سچ مچ سبھی کو بھول گیا
نہ سوال وصل نہ عرض غم نہ حکایتیں نہ شکایتیںترے عہد میں دل زار کے سبھی اختیار چلے گئے
ساقی سبھی کو ہے غم تشنہ لبی مگرمے ہے اسی کی نام پہ جس کے ابل پڑے
ہم ایسے سادہ دلوں کو وہ دوست ہو کہ خداسبھی نے وعدۂ فردا پہ ٹال رکھا ہے
سبھی موسم ہیں دسترس میں تریتو نے چاہا تو ہم ہرے رہیں گے
اب نہیں کوئی بات خطرے کیاب سبھی کو سبھی سے خطرہ ہے
مجھ سے گریز پا ہے تو ہر راستہ بدلمیں سنگ راہ ہوں تو سبھی راستوں میں ہوں
سمجھا رہے تھے مجھ کو سبھی ناصحان شہرپھر رفتہ رفتہ خود اسی کافر کے ہو گئے
نے جائے واں بنے ہے نہ بن جائے چین ہےکیا کیجیے ہمیں تو ہے مشکل سبھی طرح
تجھ سے مانگوں میں تجھی کو کہ سبھی کچھ مل جائےسو سوالوں سے یہی ایک سوال اچھا ہے
گھر والوں کو غفلت پہ سبھی کوس رہے ہیںچوروں کو مگر کوئی ملامت نہیں کرتا
اس کا اپنا ہی کرشمہ ہے فسوں ہے یوں ہےیوں تو کہنے کو سبھی کہتے ہیں یوں ہے یوں ہے
تم نے بہت شراب پی اس کا سبھی کو دکھ ہے جونؔاور جو دکھ ہے وہ یہ ہے تم کو شراب پی گئی
تمہیں دیکھیں نگاہیں اور تم کو ہی نہیں دیکھیںمحبت کے سبھی رشتوں کا یوں نادار ہو جانا
ہم کہ نادان جواری ہیں سبھی جانتے ہیںدل کی بازی ہو تو جی جان سے ہارے جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books