aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سرخ"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
سرخ اور سبز وادیوں کی طرفوہ مرے ساتھ چل رہی ہوگی
سرخ پھولوں سے مہک اٹھتی ہیں دل کی راہیںدن ڈھلے یوں تری آواز بلاتی ہے ہمیں
آنکھ میں تھی حیا ہر ملاقات پر سرخ عارض ہوئے وصل کی بات پراس نے شرما کے میرے سوالات پہ ایسے گردن جھکائی مزا آ گیا
سرخ لبوں سے سبز دعائیں پھوٹی ہیںپیلے پھولوں تم کو نیلی آنکھیں دیکھیں
تو نے کیا قندیل جلا دی شہزادیسرخ ہوئی جاتی ہے وادی شہزادی
سب قتل ہو کے تیرے مقابل سے آئے ہیںہم لوگ سرخ رو ہیں کہ منزل سے آئے ہیں
برہنہ ہیں سر بازار تو کیابھلا اندھوں سے پردہ کیوں کریں ہم
تتلیاں تھے ہم اور قضا کے پاسسرخ پھولوں کا جال تھا کیا تھا
دعا یہ مانگی ہے سہمے ہوئے مورخ نےکہ اب قلم کو خدا سرخ روشنائی نہ دے
نہیں یہ ہے گلال سرخ اڑتا ہر جگہ پیارےیہ عاشق کی ہے امڑی آہ آتش بار ہولی میں
ہمارا لاشہ بہاؤ ورنہ لحد مقدس مزار ہوگییہ سرخ کرتا جلاؤ ورنہ بغاوتوں کا علم بنے گا
تمام شہر کی آنکھوں میں سرخ شعلے ہیںوسیمؔ گھر سے اب ایسے میں کوئی کیا نکلے
سرخ آہن پر ٹپکتی بوند ہے اب ہر خوشیزندگی نے یوں تو پہلے ہم کو ترسایا نہ تھا
اپنے پرچم کا کہیں رنگ بھلا مت دیناسرخ شعلوں سے جو کھیلو گے تو جل جاؤ گے
روبرو کر کے کبھی اپنے مہکتے سرخ ہونٹایک دو پل کے لیے گلدان کر دے گا مجھے
اس کی ناراضی کا سورج جب سوا نیزے پہ تھااپنے حرف عجز ہی نے سر پہ سایہ کر دیا
یہ کس نے ہم سے لہو کا خراج پھر مانگاابھی تو سوئے تھے مقتل کو سرخ رو کر کے
دیر کے بعد مرے آنگن میںسرخ انار کا پھول کھلا تھا
سر اٹھائے تھیں بہت سرخ ہوا میں پھر بھیہم نے پلکوں کے چراغوں کی حفاظت کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books