aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شل"
ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافرپاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا
ہو کے وہ خواب عیش سے بیدارکتنی ہی دیر شل رہی ہوگی
دونوں جہان تیری محبت میں ہار کےوہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
اب جان کا میری جسم شل ہےمیں خود سے ہی ڈر کے تھک گیا ہوں
وہ دم صبح غسل خانے میںمیرے پہلو سے شل گئی ہوگی
کڑی مسافتوں نے کس کے پاؤں شل نہیں کیے؟کوئی دکھاؤ جو بچھڑ کے ہاتھ مل نہیں رہا
ہم بگولوں کی طرح خاک بسر پھرتے ہیںپاؤں شل ہوں تو یہ آشوب سفر بھی جائے
شام تھی اور برگ و گل شل تھے مگر صبا بھی تھیایک عجیب سکوت تھا ایک عجب صدا بھی تھی
یہاں تک بڑھ گئے آلام ہستیکہ دل کے حوصلے شل ہو گئے ہیں
حسن کی دہشت عجب تھی وصل کی شب میں منیرؔہاتھ جیسے انتہائے شوق سے شل ہو گیا
شل ہوئے دست طلب بھول گئے حرف سوالآج ہم حوصلۂ اہل کرم دیکھتے ہیں
اسی نے مجھ کو قناعت کا بوریا بخشااسی کے ہاتھ سے دست دراز طمع ہے شل
عمر بھر تھامے رہے خوش بو کوپھول کا ہاتھ مگر شل ہو جائے
گھر کے دیوار و در راہ تک تک کے شل ہو گئےاب نہ آئے گا شاید کوئی سو رہو سو رہو
زندگی سے کیا لڑیں جب کوئی بھی اپنا نہیںہو کے شل دھارے کے رخ پر ہم کو بہنا آ گیا
خمار شب میں اسے میں سلام کر بیٹھاجو کام کرنا تھا مجھ کو وہ کام کر بیٹھا
شل انگلیوں سے تھام رکھا ہے چٹان کوچھوٹا جو ہاتھ سے یہ کنارا تو میں گیا
ہاتھ شل ہو گئے شناور کےاب یہ دریا ہے بے کنار بہت
مٹا سکا نہ کبھی وقت کا غبار اسےفصیل شب پہ لہو کا نشان باقی ہے
کرے جو پاؤں بد راہی تو سونا اس کا بہتر ہےنہ ہو جس ہاتھ سے نیکی تو ایسا ہاتھ شل اچھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books