aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عاشقی"
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
اب کیوں نہ زندگی پہ محبت کو وار دیںاس عاشقی میں جان سے جانا بہت ہوا
تعجب ہے کہ عشق و عاشقی سےابھی کچھ لوگ دھوکا کھا رہے ہیں
عاشقی میں میرؔ جیسے خواب مت دیکھا کروباؤلے ہو جاؤ گے مہتاب مت دیکھا کرو
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئےانجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
ہے عاشقی میں رسم الگ سب سے بیٹھنابت خانہ بھی حرم بھی کلیسا بھی چھوڑ دے
غم عاشقی سے کہہ دو رہ عام تک نہ پہنچےمجھے خوف ہے یہ تہمت ترے نام تک نہ پہنچے
دل پیالہ نہیں گدائی کاعاشقی در بہ در نہیں ہوتی
ایک پیغام زندگانی بھیعاشقی مرگ ناگہانی بھی
خو ہے از بس کہ عاشقی دل کیغم سے وابستہ ہے خوشی دل کی
اے دل وہ عاشقی کے فسانے کدھر گئےوہ عمر کیا ہوئی وہ زمانے کدھر گئے
صاف الگ ہم کو جنون عاشقی نے کر دیاخود کو تیرے درد کا پردا سمجھ بیٹھے تھے ہم
دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلبمیں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں
عاشقی ہو کہ بندگی فاکرؔبے دلی سے تو ابتدا نہ کرو
ملی ہے شمع سے یہ رسم عاشقی ہم کوگناہ ہاتھ پہ لے کر گناہ گار چلے
داغؔ نے خوب عاشقی کا مزاجل کے دیکھا جلا کے دیکھ لیا
امتحان شوق ہے ایسی عاشقی نشورؔدل کا کوئی حال ہو ان کو دل ربا کہوں
چلتا رہنے دو میاں سلسلہ دل داری کاعاشقی دین نہیں ہے کہ مکمل ہو جائے
پندار عاشقی کی امانت ہے آہ سردیہ تیر آج چھوڑ رہے ہیں کماں سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books