aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عیادت"
کون آئے گا بھلا میری عیادت کے لئےبس اسی خوف سے بیمار نہیں ہوتا میں
سب آئے میری عیادت کو وہ بھی آیا تھاجو سب گئے تو مرا درد آشنا بھی گیا
پرسش حال سے ہو جائیں گے پھر زخم ہرےاس سے بہتر ہے یہی میری عیادت مت کر
آیا ہے عیادت کو مسیحا سر بالیںاے مرگ ٹھہر جا ابھی آنا نہیں اچھا
تیرے ماتھے کی اک اک شکن کی قسم میں عیادت کو رسماً نہیں آئی ہوںمیرے بیمار تیری دوا کے لئے اپنا اک ایک زیور اٹھا لاؤں گی
کیا عیادت کو اس وقت آؤ گے تمجب ہمارا جنازہ نکل جائے گا
وہ آئیں گے مری تقریب مرگ میں توبہکبھی جو رسم عیادت ادا نہیں کرتے
ہو تجھ سے عیادت جو نہ بیمار کی اپنےلینے کو خبر اس کی اجل جائے تو اچھا
بہر عیادت آئے وہ لیکن قضا کے ساتھدم ہی نکل گیا مرا آواز پا کے ساتھ
آتے ہیں عیادت کو تو کرتے ہیں نصیحتاحباب سے غم خوار ہوا بھی نہیں جاتا
دیکھنے آئے تھے وہ اپنی محبت کا اثرکہنے کو یہ ہے کہ آئے ہیں عیادت کر کے
خوشا اقبال رنجوری عیادت کو تم آئے ہوفروغ شمع بالیں طالع بیدار بستر ہے
نہ وہ عیادت و تسکیں نہ وہ دل رنجورنہ اب وہ درد محبت نہ وہ دوائیں رہیں
آیا ہے کون میری عیادت کے واسطےکیوں اپنا حال پہلے سے بہتر لگا مجھے
اتنا سج دھج کے عیادت کو نہ آیا کیجےورنہ کچھ سوچ کے یہ جان نکل جائے گی
وجہ شکست جنگ کی تفتیش پھر کبھیپہلے سپاہیوں کی عیادت کا وقت ہے
غیر عیادت سے برا مانتےقتل کیا آن کے اچھا کیا
دشمن کو عیادت کے لیے یار نے بھیجااچھا یہ علاج دل رنجور نکالا
عیادت ہوتی جاتی ہے عبادت ہوتی جاتی ہےمیرے مرنے کی دیکھو سب کو عادت ہوتی جاتی ہے
وہ عیادت کو تو آیا تھا مگر جاتے ہوئےاپنی تصویریں بھی کمرے سے اٹھا کر لے گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books