aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مشروط"
غیر مشروط رفاقت کے طرف دار ہیں ہمشرط کے ساتھ رفاقت نہیں ہوگی ہم سے
آمادگی کو وصل سے مشروط مت سمجھیہ دیکھ اس سوال پہ سنجیدہ کون ہے
عکس کا ہونا ہے مشروط ترے ہونے سےخود کو پہچان مگر عکس کو حیرت نہ بنا
زندگی تیرے تصور سے ہی مشروط نہیںتیری یادوں سے ہلاکت بھی تو ہو سکتی ہے
محبت ارتباط قلب سے مشروط ہوتی ہےیقین و ربط کے ابہام ہو جانے سے ڈرتا ہوں
تجھ سے جو لمحہ ملا لمحۂ مشروط ملاوصل کی ساعتوں میں ہجر کے آداب بھی تھے
آپ چاہیں تو کریں درد کو دل سے مشروطہم تو اس طرح کا بیوپار نہیں کر سکتے
میری سانسیں بھی ہو گئیں مشروطعشق کیا ہے کوئی مصیبت ہے
ہماری گردنیں مشروط ہیں سو ان کے لیےسروں کو خم سر دربار کرنا پڑتا ہے
یاد رکھنا شرط اور مشروط ہےآدمیت آدمی کے واسطے
جستجو شرط ہے منزل نہیں مشروط طلبگم ہو اس طرح کہ گرد رہ منزل ہو جائے
آنا جانا سانس کا کیا وصل سے مشروط ہےتو چلے تو تھم رہی ہے تو رکے تو چل رہی ہے
صد شکر وہ تعبیر سے مشروط نہیں تھیںبچپن میں سنا کرتے تھے جو خواب کہانی
کسی رت سے رہے مشروط کب ہیں روز و شب میرےجہاں جیسا یہ چاہے دل وہ موسم ڈھونڈ لیتا ہے
ہمارے تخت کو مشروط کر رکھا ہے اس نےہمارے تاج کو بن باس سے باندھا ہوا ہے
مجھ کو وہی ملا مجھے جس کی طلب نہ تھیمشروط کچھ نہیں ہے یہاں آرزو کے ساتھ
سانس لینا بھی تری یاد سے مشروط ہواتو نے کیا روگ لگایا ہے مری جان کے ساتھ
بندگی مشروط ہو سکتی نہیں اہل نظراس میں کوئی شرط کعبے کی نہ بت خانے کی ہے
ہیں گہری جڑ سے شجر کی بلندیاں مشروطسو پستیاں یہ کہیں میرا ارتقا تو نہیں
واعظ کے منہ پر نہ کہو کچھ شرع کی حرمت لازم ہےرندی میں مشروط نہیں ہیں باتیں آزادانہ بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books