aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مضراب"
سرشار جس سے روح ہو وہ گیت ہے جداجو تار دل کا چھیڑے وہ مضراب اور ہے
خلوت مضراب ساز و ناز میںچاہیے ہم کو تیری سسکاریاں
وہ ہوائیں وہ گھٹائیں وہ فضا وہ اس کی یادہم بھی مضراب الم سے ساز دل چھیڑا کیے
رباب عشق نہ مضراب حسن کچھ بھی نہیںوہ نغمہ ہائے تمنا نہ وہ صدائیں رہیں
بربت ماہ پہ مضراب فغاں رکھ دی تھیمیں نے اک نغمہ سنایا تھا تمہیں یاد نہیں
آخری سانس بنے زمزمۂ ہو اپناساز مضراب فنا تار رگ جاں ہو جائے
تجھ میں اور مجھ میں تعلق ہے وہیہے جو رشتہ ساز اور مضراب میں
پھر تو مضراب جنوں ساز انا لیلیٰ چھیڑہائے وہ شور انا القیس کہ محمل سے اٹھا
اس کے مضراب سے جب راگ بنیں گے دیپکمیگھ چپکے سے مرے دل پہ برس جائے گا
اللہ اللہ کیا عنایت کر گئی مضراب عشقورنہ ساز زندگی کو بے صدا سمجھا تھا میں
دل کے تاروں سے چلے چھیڑ ترنم کے لئےہم جو اشعار کی مضراب لئے پھرتے ہیں
وہ کوئی شاخ ہو مضراب ہو یا دل ہو عزیزؔٹوٹنے والی کسی شے کا بھروسا نہ کرو
مضراب ہی سے ساز میں ہے ساری نغمگیہے زندگی کا لطف نہاں اضطراب میں
گونجتا رہتا تھا اک نغمہ مرے کانوں میںتپش آہنگیٔ مضراب رگ جاں کی قسم
موج ہوا و زمزمۂ عندلیب مستاک ساز دلنواز ہے مضراب و تار کا
ابھی تک پانیوں میں سرمئی سائے اترتے ہیںابھی تک دھڑکنوں میں درد کی مضراب زندہ ہے
سینہ قانون و غنا نالہ و دل ہے مضرابنکلے ہے ساز محبت سے صدا کیا کیا کچھ
نغمے بکھیرتا رہا احساس تلخ بھیخامہ بھی میرے ہاتھ میں مضراب سا رہا
تسکین سی کیوں مل جاتی ہے مضراب دست شوق مجھےہر تار گریباں کیا وحشت کے ساز کا حامل ہوتا ہے
دل کی مضراب پر ربابؔ اب کےدیکھیے ساز کیا نکلتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books