aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "معاف"
شب جو ہم سے ہوا معاف کرونہیں پی تھی بہک گئے ہوں گے
یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوںاب دو تو جام خالی ہی دو میں نشے میں ہوں
خطا معاف ترا عفو بھی ہے مثل سزاتری سزا میں ہے اک شان در گزر پھر بھی
تمہیں کہہ دیا ستمگر یہ قصور تھا زباں کامجھے تم معاف کر دو مرا دل برا نہیں ہے
تمہیں پتہ بھی ہے کس سکھی سے تمہارا پالا پڑا ہوا ہےمعاف کر دوں گی تم کو فوراً ہی آؤ آؤ مجھے مناؤ
عجب تھا جرم محبت کہ جس پہ دل نے مرےسزا بھی پائی نہیں اور معاف بھی نہ ہوا
میں نے تجھے معاف کیا جا کہیں بھی جامیں بزدلوں پہ اپنی کماں تانتی نہیں
درد کے مشتاق گستاخی تو ہے لیکن معافاب دعا اندیشہ یہ ہے کارگر ہو جائے گی
خطا معاف مگر اتنا بے ادب بھی نہیںبغیر دل کی اجازت تمہیں سلام کروں
یا رب معاف کر کے نہ دے کرب انفعالمیں نے خطائیں کی ہیں سزا چاہئے مجھے
انہیں کو آج نہیں بیٹھنے کی جا ملتیمعاف کرتے تھے جو لوگ کل زمینوں کو
معاف کیجے جو میں اجنبی ہوں محفل میںکہ راستے نہیں معلوم اس نگر کے مجھے
خطا معاف زمانے سے بد گماں ہو کرتری وفا پہ بھی کیا کیا ہمیں گماں گزرے
دل لگی ترک محبت نہیں تقصیر معافہوتے ہوتے مرے قابو میں طبیعت ہوگی
نہیں ہیں جرم محبت میں سب کے سب ملزمخطا معاف خطاوار دیکھتے جاؤ
معاف کر نہ سکی میری زندگی مجھ کووہ ایک لمحہ کہ میں تجھ سے تنگ آیا تھا
رکھیو غالبؔ مجھے اس تلخ نوائی میں معافآج کچھ درد مرے دل میں سوا ہوتا ہے
کسی کھونٹی سے باندھ دیجے اسےدل بڑا بے مہار ہے سائیں
مے خانۂ بہار میں مدت کا تشنہ لبساقی خطا معاف! خطا کھا کے پی گیا
معاف کر مری مستی خدائے عز و جلکہ میرے ہاتھ میں ساغر ہے میرے لب پہ غزل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books