aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ملبوس"
اس دن پہلی بار ہوا تھا مجھ کو رفاقت کا احساسجب اس کے ملبوس کی خوشبو گھر پہنچانے آئی ہے
تری صورت تری زلفیں ملبوسبس انہی چیزوں سے رغبت ہے مجھے
دکھ اوڑھتے نہیں کبھی بزم طرب میں ہمملبوس دل کو تن کا لبادہ نہیں کیا
رزق ملبوس مکاں سانس مرض قرض دوامنقسم ہو گیا انساں انہی افکار کے بیچ
وہ جو میرے پاس سے ہو کر کسی کے گھر گیاریشمی ملبوس کی خوشبو سے جادو کر گیا
ملبوس خوش نما ہیں مگر جسم کھوکھلےچھلکے سجے ہوں جیسے پھلوں کی دکان پر
نفرتوں کا وہی ملبوس پہن لو پھر سےعین ممکن ہے یہ دنیا تمہیں پہچانی نہ ہو
یوں بھی سجتی ہے بدن پر یہ محبت کیا کیاکبھی پہنوں اسی ملبوس کو الٹا کر کے
ملبوس بدن دیکھیں ہیں رنگین قبا میںاب پیرہن ذات کو اظہار میں دیکھیں
جواب اپنے کو چاہے جو بھی وہ ملبوس پہنائےسوال اس دل نے اس کے آگے مادر زاد رکھا ہے
زیب تن اتنے کیے دل نے ہوس کے ملبوسکہ شب وصل اتارے بھی نہیں جا سکتے
میں اسی کے رابطے میں جس طرح ملبوس تھایوں وہ دامن کھینچ کر مجھ کو برہنہ کر گیا
آپ بھی ریت کا ملبوس پہن کر دیکھیںہم وہ پیاسے ہیں نہ صحرا نہ سمندر دیکھیں
وہ میرے سامنے ملبوس کیا بدلنے لگانگار خانۂ ابر و ہوا بدلنے لگا
ملبوس جب ہوا نے بدن سے چرا لیےدوشیزگان صبح نے چہرے چھپا لیے
جامۂ داغ کو ملبوس کر اپنا دن راتکیونکہ یہ جامہ ترے قد پہ نپٹ ٹھیک ہے دل
خواب عریاں تو اسی طرح تر و تازہ ہےہاں مری نیند کا ملبوس پرانا ہی سہی
زرد ملبوس میں آتی ہیں بہاریں شاہدؔاور تو رنگ خزاؤں کا بھی دھانی مانگے
خامشی عریانیٔ مفہوم کا تابش کدہگفتگو معشوق کو ملبوس پہنانے کا نام
میں بدن کو درد کے ملبوس پہناتا رہاروح تک پھیلی ہوئی ملتی ہے عریانی مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books