aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "مگس"
وہ سرو قد ہے مگر بے گل مراد نہیںکہ اس شجر پہ شگوفے ثمر کے دیکھتے ہیں
کیوں رد قدح کرے ہے زاہدمے ہے یہ مگس کی قے نہیں ہے
مگس قاب اغنیا ہونا ہےبے حیائی نہیں تو پھر کیا ہے
تب کہیں ہوتا ہے اک شہد کا چھتا تیاران گنت پھولوں کا خوں جب یہ مگس پیتے ہیں
مگر لکھوائے کوئی اس کو خط تو ہم سے لکھوائےہوئی صبح اور گھر سے کان پر رکھ کر قلم نکلے
جن کے سروں پر آپ مگس راں رہے ہماان کا لحد میں آج کوئی استخواں نہیں
بن رہے ہیں عروس گل کا کفنمگس برگ و عنکبوت شجر
دیکھا جو مگس نے ترے گلفام لبوں کوخود کو گل و گلزار سے بیزار کہا ہے
لب گل رنگ پر ہے خال مشکیںمگس اور پھول کی پتی کو چوسے
واں طینیس یک مگس آئے نہ ہرگز گوش میںجس جگہ شور قیامت ساز نوبت خانہ تھا
زیب سر شہاں کبھی تو نے نہ دیکھا تیرہ بختبال مگس نے کب دلا کار پر ہما کیا
مگس کی خاک پا نطفہ عنب کاکشید گل مگس کی قے نہیں ہے
ہر ایک پنکھڑی سے غذا چوس لی گئیپھولوں کی دیر تک رہی جاری مگس سے جنگ
یہ جو ہے آج خرابہ کبھی چمن تھا کیایہاں تو ایک مگس بھنبھناتی رہتی ہے
ٹکٹکی باندھ کے دیکھا کیا اتنا کہ بناسایۂ مردم دیدہ مگس جام شراب
مجھ کو نچوڑتی رہی تاریخ بار بارمثل مگس ہی شہد اگلتا رہا ہوں میں
نکلے ہیں خط و خال لب یار کے نزدیکاللہ نے دیا شہد و شکر مور و مگس کو
لاد لانے کے لئے سرسبز انگوروں کا رسحکم آتے ہی مگس چھتے کے خانوں سے اٹھی
میں اپنے واسطے امرت کہاں جٹاتا ہوںمیں اپنے رس کے خزانے پہ ہوں مگس کی طرح
گو میں نہ رہا مگس کی صورتشہرہ تو رہا مرا مرے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books