aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناامید"
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہےلمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے
نہیں ہے ناامید اقبالؔ اپنی کشت ویراں سےذرا نم ہو تو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی
گو ستم نے تیرے ہر اک طرح مجھے ناامید بنا دیایہ مری وفا کا کمال ہے کہ نباہ کر کے دکھا دیا
لگاوٹیں وہ ترے حسن بے نیاز کی آہمیں تیری بزم سے جب ناامید اٹھا تھا
شکیلؔ دورئ منزل سے ناامید نہ ہواب آئی جاتی ہے منزل اب آئی جاتی ہے
اک ناامید کے لئے اتنا نہ سوچئےآزردہ دل رہا بھی تو بے دل نہیں رہا
ہم تو مایوس ہیں مگر بیخودؔدل نا فہم ناامید نہیں
کیا درد و غم نے مجھے ناامیدکہ مجنوں کو یہ ہی تھیں بیماریاں
امید ناامید کو ان سے نہیں رہیدشمن کے دوست ہیں وہ ہوئے میرے یار کب
اب اسے ناامید کیوں کہیےدل کو توفیق مدعا ہی نہیں
ڈوبنے تک میں ناامید نہیںکب نہ جانے ہوا پلٹ جائے
ہوں ناامید وصل سے یوں جیسے وقت نزعرو کر کہے طبیب سے بیمار بس جی بس
یاس نے درد ہی نہیں حق تو یہ ہے دوا بھی دیفانیؔ ناامید کو موت کا آسرا دیا
تم ایسا عہد شکن آرزوؔ سا ناامیدکہو جو سچ بھی تو آتا ہے اعتبار کہاں
مجھے ہی چھو کے اٹھائی تھی آگ نے یہ قسمکہ ناامید نہ ہوگی اداس ہو کر بھی
ہو کے ناکام ناامید نہ ہوںتو مجھے اتنا حوصلہ دینا
آتے ہیں جب کہ ناامید ہوں ہمکبھی وہ وعدے پر نہیں آتے
مجھے جینے سے تم مایوس ناامید ہی رکھوتسلی دو مگر اتنی دلاسا دو مگر اتنا
سب ناامید ہو کے زمانے سے جا ملےاہل وفا کا آج کوئی رازداں نہیں
نامہ بر ناامید آتا ہےہائے کیا سست پاؤں پڑتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books