aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ناپ"
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کیسو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
پہلے سے مراسم نہ سہی پھر بھی کبھی تورسم و رہ دنیا ہی نبھانے کے لیے آ
تو خدا ہے نہ مرا عشق فرشتوں جیسادونوں انساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
وہ گردن ناپتا ہے ناپ لےمگر ظالم سے ڈر جانے کا نئیں
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
وہ جو نہ آنے والا ہے نا اس سے مجھ کو مطلب تھاآنے والوں سے کیا مطلب آتے ہیں آتے ہوں گے
اپنی گرہ سے کچھ نہ مجھے آپ دیجئےاخبار میں تو نام مرا چھاپ دیجئے
سب سے ہنس کر ملنے والی کس نے تجھ کو سمجھا ہےناپ رہے ہیں مفت میں لوگ سمندر کی گہرائی کو
اس پہ ہی الزام نہ دھرخود کو بھی ہرجائی لکھ
کہیے تو آپ کو بھی پہن کر میں دیکھ لوںمعشوق یوں تو ہیں ہی نہیں میری ناپ کے
دیار غیر ادھر آ کے اس کی وسعت ناپاک آسمان مری سرزمیں سے گزرے گا
میں نے زمیں کو ناپ لیا آسمان تکنظروں میں فاصلے ہیں عروج و زوال کے
تجارت کیوں ادھوری ہے ہماریہمارے ناپ بھرتے کیوں نہیں ہیں
زمیں کو ناپ چکا آسمان باقی ہےابھی پرندے کے اندر اڑان باقی ہے
شبد کو ناپ تول کر کہناارتھ بھی اس کے ساتھ بولیں گے
ٹھیک اس رشک چمن کو وہ قبا ہوتی ہےناپ کر جس کی رگ گل سے کمر لیتے ہیں
ناپ لیں گے اب اور کتنی بارکپڑے سی دیجئے جناب مرے
پھر بھی یہ دھن ہے موج سے دریا کو اپنے ناپ لوںپیمانہ میرا ہے غلط مجھ کو خبر اتنی تو ہے
چند قدموں میں ناپ دیتے ہمگر جو صحرا ترا سفر کرتے
ناپ سکتا ہے کوئی سرد ہوا تیرے سوایہ جو خندق ہے مرے چار سو ویرانی کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books