aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "نسل_نو"
نسل نو کے لیے منزل کا نوشتہ رکھ دےراہ میں کوئی مرا نقش کف پا رکھ دے
نسل نو کا شوق و ذوقدیکھ کر حیرت ہوئی
نئی تہذیب سے یہ نسل نو اببہت بیباک ہوتی جا رہی ہے
یہی نسل نو کا طریقہ ہے لوگوںالگ زاویے سے قلم دیکھتے ہیں
بزرگوں کی نصیحت نسل نو کوکہو تو آج لگتی ہے بھلی کیا
لمحے لمحے کی تحقیق و ایجاد سےمل گیا نسل نو کو شکم بھی نیا
پڑھنا جسے فضول سمجھتی ہے نسل نومشہور ہو گئے اسی اردو زباں سے ہم
جانے حالات ہمیں اور دکھائیں کیا کیانسل نو کا یہ بہکنا نہیں دیکھا جاتا
یہ نسل نو تو ہمیں سے جواز مانگے گیسو اختلاف کو حد سے سوا نہیں رکھنا
یہ نسل نو ہے اتنی مہذب کہ اس میں آجدرویشؔ گفتگو کا سلیقہ نہیں رہا
میرے اجداد نے سونپی تھی جو مجھ کو رزمیؔنسل نو کو وہ قبا دے کے چلا جاؤں گا
یوں نسل نو کی ذہانت کو ممتحن نہ پرکھجسے پڑھے یہ نئی نسل وہ کتاب تو دے
بس لحاظاً پھینک کر سگریٹ کنارے ہو گیامجھ کو نسل نو کی یہ شرمندگی اچھی لگی
نہیں نہیں ابھی دلوں کی بستیاں اجاڑ دوکہ چل رہی یہ نسل نو برائیاں لئے ہوئے
ہمارے ذہن کو عرفان آگہی دے دےجو نسل نو کے لئے بھی مفید ہو مولا
وہ نسل نو کے لئے دے گیا نیا فیشنمیں جس لباس کو پہنوں پرانا ہوتے ہوئے
جناب شیخ بھی ظالم کے اتحادی ہیںیہ نسل نو کو ہدایت سخن طراز کریں
تاکہ پتوں کا جڑوں سے سلسلہ دائم رہےسیکھ لے اے نسل نو اسلاف کے آداب سب
کچھ ایسے لوگ بھی اے نسل نو حیات ہیں جوسلگ رہے ہیں روایات ختم ہونے پر
ہے نسل نو کے لیے فکر لازمی رہبرؔدل و نظر کا کوئی نوجواں نہیں ملتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books