aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ٹوٹنا"
رات تاروں کا ٹوٹنا بھی مجازؔباعث اضطراب ہونا تھا
یہ سکوت ناز یہ دل کی رگوں کا ٹوٹناخامشی میں کچھ شکست ساز کی باتیں کرو
میں اپنی نیند اگر ٹوٹنے نہیں دیتااس ایک خواب سے ہر وقت ٹوٹنا تھا مجھے
یہ جو پتھر ہیں انہیں ٹوٹنا ہےمیرے اشکوں میں روانی ہے ابھی
ساحلوں پر کیا گھروندوں کا وجودٹوٹنا ہی ان کی قسمت ہو گئی
ہوا کے چلتے ہی بادل کا صاف ہو جاناجو حبس ٹوٹنا بارش خلاف ہو جانا
مستقل چپ سے آسماں کی طرحایک دن خود پہ ٹوٹنا ہے مجھے
جو ٹوٹنا تھا فقط درد ہی کا رشتہ تھاتو دل نے کیوں بھلا اس بات پر ملال کیا
مرے ہونے میں نہ ہونے کا تھا ساماں موجودٹوٹنا میرا لکھا تھا مری تعمیر کے ساتھ
ٹوٹنا آئنے کی فطرت ہےپتھروں سے قرار جھوٹا ہے
عرق فشانی سے اس زلف کی ہراساں ہوںبھلا نہیں ہے بہت ٹوٹنا بھی تاروں کا
میں ٹوٹتا ہوں خیر مجھے ٹوٹنا ہی ہےدھرتی چٹخ رہی ہے ذرا غور سے سنو
بکھرنا ٹوٹنا بھی اور انا کے ساتھ بھی رہناستم ایجاد بھی کرنا وفا کے ساتھ بھی رہنا
تمہارے سنگ تغافل کا کیوں کریں شکوہاس آئنے کا مقدر ہی ٹوٹنا ہوگا
سراب کا طلسم ٹوٹنا بہت برا ہواکہ آج تشنگی کا اعتبار بھی چلا گیا
کس کی باہوں میں ٹوٹنا تھا مجھےکس کی بانہوں میں چھٹپٹاتا ہوں
سلسلہ ٹوٹنا تھا ٹوٹ گیااب اسے استوار کون کرے
میں سنگ رہ ہوں تو ٹھوکر کی زد پہ آؤں گاتم آئینہ ہو تو پھر ٹوٹنا ضروری ہے
اک اس کا ٹوٹنا گویا شکست میری تھیچلا نہ تیر کوئی مجھ سے اس کمان کے بعد
ہے ٹوٹنا اسے اک دن ضرور ٹوٹے گاگمان ہے یہ جسے تو یقین کہتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books