aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گریبان"
چاک کرنے کے لیے اے ناصحہم گریبان سیا کرتے ہیں
ترے غرور کا حلیہ بگاڑ ڈالوں گامیں آج تیرا گریبان پھاڑ ڈالوں گا
اوروں کے خیالات کی لیتے ہیں تلاشیاور اپنے گریبان میں جھانکا نہیں جاتا
تنہا ترے ماتم میں نہیں شام سیہ پوشرہتا ہے سدا چاک گریبان سحر بھی
غصے میں ہاتھ سے یہ نشانی نہ گر پڑےدامن میں لے کے میرا گریبان جائیے
دست وحشت کو خبر کر دے کوئیہم گریبان سیئے بیٹھے ہیں
نہیں معلوم کہ ماتم ہے فلک پر کس کاروز کیوں چاک گریبان سحر ہوتا ہے
غصے سے اٹھ چلے ہو تو دامن کو جھاڑ کرجاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
ہم تو یوں خوش تھے کہ اک تار گریبان میں ہےکیا خبر تھی کہ بہار اس کے بھی ارمان میں ہے
چاک اسی غم سے گریبان کیا ہے میں نےکون کھولے گا ترے بند قبا میرے بعد
وہ شخص جو دیوانوں کی عزت نہیں کرتااس شخص کا بھی چاک گریبان کیا جائے
سنو تمہارے گریبان بھی نہیں محفوظڈرو تمہارا بھی اک دن حساب لے گا لہو
اس منظر سادہ میں کئی جال بندھے تھےجب اس کا گریبان کھلا بال بندھے تھے
داماں کو میری ہاتھ سے اس رات مت جھٹکتجھ کو سحر کے چاک گریبان کی قسم
کیا ہوگا رفوگر سے رفو میرا گریباناے دست جنوں تو نے نہیں تار بھی چھوڑا
پنجۂ عشق نے بیتاب کیا جب سوں مجھےچاک دل تب سوں بسا چاک گریبان میں آ
ممکن ہے کہ اک روز تری زلف بھی چھو لیںوہ ہاتھ جو مصروف گریبان رہے ہیں
کیوں گریبان تیرا آج حسنؔاس طرح تار تار ہے کیا ہے
مات اب کے بھی چراغوں کو ہوئی ہے لیکنچاک اس بار ہوا کا بھی گریبان ہوا
جس کو دیکھو وہی پیکار میں الجھا ہوا ہےہر گریبان کسی تار میں الجھا ہوا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books