aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "گنا"
گو دعوی تقوی نہیں درگاہ خدا میںبت جس سے ہوں خوش ایسا گنہ گار نہیں ہوں
نیک لوگوں میں مجھے نیک گنا جاتا ہےاور گنہ گار گنہ گار سمجھتے ہیں مجھے
پھر نہ مانگیں گے زندگی یاربیہ گنہ ہم نے ایک بار کیا
میں نے ایسے ہی گنہ تیری جدائی میں کئےجیسے طوفاں میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد
یہ چند لمحوں کی بے اختیاریاں ہیں وسیمؔگنہ سے رشتہ بہت دیر رہ نہیں سکتا
مجروحؔ لکھ رہے ہیں وہ اہل وفا کا نامہم بھی کھڑے ہوئے ہیں گنہ گار کی طرح
کیوں بخش دیا مجھ سے گنہ گار کو مولامنصف تو کسی سے بھی رعایت نہیں کرتا
ہم انہیں وہ ہمیں بھلا بیٹھےدو گنہ گار زہر کھا بیٹھے
اک فرصت گناہ ملی وہ بھی چار دندیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
آنکھوں کی روشنی سے ہے ہر سنگ آئینہہر آئنہ میں خود کو گنہ گار دیکھنا
گلہ نا مہربانی کا تو سب سے سن لیا تم نےتمہاری مہربانی کی شکایت ہم بھی رکھتے ہیں
کریں کیا یہ بلا اپنے لیے خود منتخب کی ہےگلا باقی رہا لیکن شکایت چھوڑ دی ہم نے
تیغ منصف ہو جہاں دار و رسن ہوں شاہدبے گنہ کون ہے اس شہر میں قاتل کے سوا
تم جانو تم کو غیر سے جو رسم و راہ ہومجھ کو بھی پوچھتے رہو تو کیا گناہ ہو
ٹھنڈے کئے غیروں کے دل اور ہم کو جلایااک تھے تو محبت کے گنہ گار ہمیں تھے
قتیلؔ جن پہ سدا پتھروں کو پیار آیاکدھر گئے وہ گنہ گار آؤ سچ بولیں
سب ہمارے لیے زنجیر لیے پھرتے ہیںہم سر زلف گرہ گیر لیے پھرتے ہیں
مجھ گنہ گار کو جو بخش دیاتو جہنم کو کیا دیا تو نے
یہاں تک آ تو گئے آپ کی محبت میںاب اور کتنا گنہ گار کرنا چاہتے ہیں
شب بھر تو ان کی یاد میں تارے گنا کئےتارے سے دن کو بھی نظر آئیں تو کیا کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books