aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "अहल-ए-दिल"
اہل دل کیا کریں گے تدبیریںان کے بس میں ہیں ان کی تقدیریں
اہل دل اور بھی ہیں اہل وفا اور بھی ہیںایک ہم ہی نہیں دنیا سے خفا اور بھی ہیں
سجدہ گاہ اہل دل بعد فنا ہو جائیےصفحۂ ہستی پہ اک نقش وفا ہو جائیے
جہاں پر اہل دل ہوتے نہیں ہیںرویے معتدل ہوتے نہیں ہیں
اہل دل جو بھی بات کہتے ہیںکوئی راز حیات کہتے ہیں
رسائی اہل دل کی ہے جہاں تکخرد والے نہ پہنچیں گے وہاں تک
اہل دل گر جہاں سے اٹھتا ہےاک جہاں جسم و جاں سے اٹھتا ہے
اہل دل ملتے نہیں اہل نظر ملتے نہیںظلمت دوراں میں خورشید سحر ملتے نہیں
ہم اہل دل کا سمجھئے قرار باقی ہےکہیں کوئی جو محبت شعار باقی ہے
اب اہل دل ہیں کہ نایاب ہوتے جاتے ہیںغبار خاطر احباب ہوتے جاتے ہیں
سجتی ہے اہل دل کی یہ محفل کبھی کبھیملتی ہے زندگی میں یہ منزل کبھی کبھی
اہل دل کیونکر رہیں رہنے کے یہ قابل نہیںاس جگہ پتھر بہت ملتے ہیں لیکن دل نہیں
اہل دل کے واسطے پیغام ہو کر رہ گئیزندگی مجبوریوں کا نام ہو کر رہ گئی
اہل دل مشکل میں ہیں اہل نظر مشکل میں ہیںآج میں کیا میرے سارے ہم سفر مشکل میں ہیں
نہ ہوتے اہل دل اہل ستم جانے کہاں جاتےیہ برق انداز جلوے آگ برسانے کہاں جاتے
اہل دل نے عشق میں چاہا تھا جیسا ہو گیااور پھر کچھ شان سے ایسی کہ سوچا ہو گیا
ہم اہل دل ہیں سمجھتے ہیں عاشقی کیا ہےجنوں نظیر بتائیں گے بندگی کیا ہے
اہل دل سادہ طبیعت ہیں یہ کیا کرتے ہیںحسن والوں سے بھی امید وفا کرتے ہیں
اہل دل بھی دیکھیے اب کیا سے کیا کرنے لگےشیشہ گر بھی پتھروں سے مشورہ کرنے لگے
اہل دل فسانوں میں ذکر یار کرتے ہیںمسکرا کے محفل کو اشک بار کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books