aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इंकार"
خامشی اچھی نہیں انکار ہونا چاہئےیہ تماشا اب سر بازار ہونا چاہئے
اسے صبح ازل انکار کی جرأت ہوئی کیوں کرمجھے معلوم کیا وہ رازداں تیرا ہے یا میرا
دائرے انکار کے اقرار کی سرگوشیاںیہ اگر ٹوٹے کبھی تو فاصلہ رہ جائے گا
دشوار ہے رندوں پر انکار کرم یکسراے ساقئ جاں پرور کچھ لطف و عنایت بھی
پہلے ہی لذت انکار سے واقف نہیں جواس سے انکار دوبارہ بھی نہیں ہو سکتا
پیار سے ان کا انکار برحق مگرلب یہ کیوں دیر تک تھرتھراتے رہے
انکار کر کے خود ہی میں اپنے وجود کاغصہ اتارتا ہوں میں اپنے وجود پر
تم کو ہے وصل غیر سے انکاراور جو ہم نے آ کے دیکھ لیا
تأمل تو تھا ان کو آنے میں قاصدمگر یہ بتا طرز انکار کیا تھی
ہے قہر گر اب بھی نہ بنے بات کہ ان کوانکار نہیں اور مجھے ابرام بہت ہے
ہاں اس کے تعاقب سے مرے دل میں ہے انکاروہ شخص کسی کو نہ ملے گا نہ ملا ہے
یہ اقرار خودی ہے دعوئ ایمان و دیں کیساترا اقرار جب ہے خود سے بھی انکار ہو جائے
یہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںوہ گفتگو در و دیوار کرنا چاہتے ہیں
زمانے سے الگ رہ کر بھی میں شامل رہا اس میںمرے انکار میں اقرار کی نیت زیادہ تھی
قسم بھی کھائی تھی قرآن بھی اٹھایا تھاپھر آج ہے وہی انکار دیکھتے جاؤ
کم سے کم تھا اک طرح کا آسرا اقرار تکلیکن ان کو صاف اب انکار کرنا آ گیا
بس ایک ترے خواب سے انکار نہیں ہےدل ورنہ کسی شے کا طلب گار نہیں ہے
اپنے ہونے سے بھی انکار کئے جاتے ہیںہم کہ رستہ ترا ہموار کئے جاتے ہیں
عشق میں حکم عدولی بھی ہمیں آتی ہےٹلنے والے تو نہیں ہیں ترے انکار سے ہم
انکار تو یوں کرتی ہے جیسے کہ کبھی بھیچھاؤں نہیں بننا اسے سایا نہیں بننا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books