aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "इंकार-ए-मोहब्बत"
انکار محبت کو توہین سمجھتے ہیںاظہار محبت پر ہو جاتے ہیں برہم بھی
چاہئے ہے مجھے انکار محبت مرے دوستلیکن اس میں ترا انکار نہیں چاہئے ہے
آگاہ رہ و رسم محبت ہیں جو عاشقوہ خود کو فغاں سے کبھی رسوا نہیں کرتے
ہم سے انکار محبت کا بھلا کب تک ہواس کے چہرے پہ عیاں صاف ہمارا دکھ ہے
انکار محبت پہ بھی رہبرؔ کو یقیں ہےوہ ان کہی ہر بات کی تفسیر تو دے گا
ضبط غم شیوۂ محبت ہےکیوں جفا کا گلہ کرے کوئی
یا رب حیات عشق مری بے مزا نہ ہوجیتے جی دل سے درد محبت جدا نہ ہو
کیا مرحلے ہیں راہ محبت کے مرحلےدل پر کہیں بنی ہے مری جان پر کہیں
بن کر ارمان محبت جو دلوں پر چھا سکےکہنے والے بھی کہیں تو ایسا افسانہ کہیں
ہمت شکن ہیں راہ محبت کے مرحلےہر موڑ ہر قدم پہ مصیبت ہے کیا کروں
لکھتا بھی ہے مجھ کو سر قرطاس محبتمذموم جو لگتا ہوں مٹا کیوں نہیں دیتا
میں گنہ گار محبت ہوں یہ تسلیم مگرہر ستم مجھ پہ روا ہو یہ ضروری تو نہیں
اے محبت یہ کیا کیا تو نےبد گمانی ہی بد گمانی ہے
یہ مانا پردہ داری بھی بہت پر لطف ہوتی ہےبرا کیا ہے محبت کا اگر اظہار ہو جائے
کیوں محبت میں کوئی نقد و نظر تک پہنچےمجھ کو توہین وفا کی نہ خبر تک پہنچے
گرفتار محبت کر لیا باتوں ہی باتوں میںتسلسل سے نمایاں ہو گئی زنجیر کی صورت
عمر خضر کی اس کو تمنا کبھی نہ ہوانسان جی سکے جو محبت میں چار دن
گنوا دی عزت سادات مفتیؔمحبت میں نگاہیں چار کر کے
مطالبے تو بہت سخت تھے زمانے کےمگر حقوق محبت کی یاد آ ہی گئی
بھولے ہیں اپنے فرض کو یہ خواجگان ہندحق دینے میں بھی کرتے ہیں انکار آج کل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books