aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ईसार"
وار کرنے کو جاں نثار آئیںیہ تو ایثار ہے عنایت ہے
محبت کا صلہ ایثار کا حاصل نہیں ملتاوہ نظریں بارہا ملتی ہیں لیکن دل نہیں ملتا
محبت جذبۂ ایثار سے پروان چڑھتی ہےخلوص دل نہ ہو تو دوستی سے کچھ نہیں ہوتا
میرا ایثار مرے زعم میں بے اجر نہ تھااور میں اپنی عدالت میں بھی جھوٹا نکلا
اہل غم تم کو مبارک یہ فنا آمادگیلیکن ایثار محبت جان دے دینا نہیں
بہت احسان جتانے سے تعلق ٹوٹ جاتا ہےبہت ایثار و قربانی کے جذبے مار دیتے ہیں
بخل سے منسوب کرتے ہیں زمانہ کو سداگر کبھی توفیق ایثار و عطا پاتے ہیں ہم
تب مل کر احسان کیا تھااب مل کر ایثار کرو گے
وفا ایثار قربانی وہاں اب لوگ کیا جانیںجہاں نیلام ہوتے ظرف و خود داری کی باتیں ہیں
غلط فہمی کی سرحد پار کر کےمٹا دو فاصلے ایثار کر کے
کسی دل میں میرے لئے پیار کیوں ہویہ ایثار ہے اور ایثار کیوں ہو
جس طرف دیکھا ادھر اپنے ہی تھے خنجر بکفپھر مرے ایثار کو تلوار تو ہونا ہی تھا
رنگ ایثار کے چہرے کا نکھرتا کیسےزخم احباب نہ دیتے تو سنورتا کیسے
تجھے اب کیا کہیں اے مہرباں اپنا ہی رونا ہےکہ ساری زندگی ایثار بھی کرتے نہیں بنتا
ایثار چاہتی ہے محبت بہ نام ترکاب امتحان ظرف ہے ہمت کی بات ہے
بہت احساں جتانے سے تعلق ٹوٹ جاتا ہےبہت ایثار و قربانی کے جذبے مار دیتے ہیں
ایثار خود شناسی توحید اور صداقتاے دل ستون ہیں یہ ایوان بندگی کے
ایثار اور وفا کی مرے داستاں یہ ہےجب بھی وطن پہ وار ہوئے میں سپر ہوا
قدر ایثار کیا وہ سمجھیں گےجن کو انجام سے محبت ہے
ہر رشتۂ جاں توڑ کے آیا ہوں یہاں تکتم بھی مری خاطر کوئی ایثار کرو نا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books