aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "एतिमाद"
حسن اور اس پہ حسن ظن رہ گئی بوالہوس کی شرماپنے پہ اعتماد ہے غیر کو آزمائے کیوں
دیوار جانتا تھا جسے میں وہ دھول تھیاب مجھ کو اعتماد کی دعوت نہ دے کوئی
جس دن سے اعتماد میں آیا ترا شباباس دن سے تجھ پہ ظلم ہی ڈھاتا رہا ہوں میں
وہ اعتماد کہاں سے فرازؔ لائیں گےکسی کو چھوڑ کے وہ اب اگر ہمارے ہوئے
دوست دار دشمن ہے اعتماد دل معلومآہ بے اثر دیکھی نالہ نارسا پایا
شکست اعتماد ذات کے وقتقیامت آ رہی تھی آ گئی کیا
مجھے تمہاری نگاہوں پہ اعتماد نہیںمرے قریب نہ آؤ بڑا اندھیرا ہے
بس انتہا ہے چھوڑیئے بس رہنے دیجئےخود اپنے اعتماد سے شرما گیا ہوں میں
رحمت بے پناہ کے صدقےاعتماد نجات باقی ہے
حوصلہ دیتا ہوا سا مجھ کو میرا اعتمادبے یقینی دل میں پیدا ڈر پہ ڈر کرتی ہوئی
خود اپنی ذات پہ تو اعتماد پختہ ہواندیمؔ یوں تو مجھے کیا ملا وفا کر کے
جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھزندگی کو مری ضرورت ہے
ہستی کا اعتبار بھی غم نے مٹا دیاکس سے کہوں کہ داغ جگر کا نشان ہے
نہ ہے شاعرؔ اب غم نو بہ نو نہ وہ داغ دل نہ وہ آرزوجنہیں اعتماد بہار ہے وہی پھول رنگ بدل گئے
خود پر جو اعتماد تھا جھوٹا نکل گیادریا مرے قیاس سے گہرا نکل گیا
اپنی گلی میں کیوں نہ کسی کو وہ مل سکاجو اعتماد بادیہ پیمائیوں میں تھا
ہے اعتماد انہیں خود پر غرور کی حد تکاکیلے جینا جو سب کے بغیر چاہتے ہیں
اک اعتماد وفا ہے کہ جی رہا ہوں میںکہ میرے حال کا شاید اسے پتہ ہی نہ ہو
عداوتوں نے مجھے اعتماد بخشا ہےمحبتوں نے تو کاٹا ہے راستہ میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books