aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "क़मर"
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سےسو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
جب ستارے ہی نہیں مل پائےلے کے ہم شمس و قمر کیا کرتے
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
رونا علاج ظلمت دنیا نہیں تو کیاکم از کم احتجاج خدائی ہے روئیے
آنکھوں میں رہا دل میں اتر کر نہیں دیکھاکشتی کے مسافر نے سمندر نہیں دیکھا
زخم جھیلے داغ بھی کھائے بہتدل لگا کر ہم تو پچھتائے بہت
دبا کے قبر میں سب چل دیئے دعا نہ سلامذرا سی دیر میں کیا ہو گیا زمانے کو
تیور ترے اے رشک قمر دیکھ رہے ہیںہم شام سے آثار سحر دیکھ رہے ہیں
میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیابرق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا
قمرؔ میں ہوں مختار تنظیم شب کاہیں میرے ہی بس میں اندھیرے اجالے
کم ظرفیٔ حیات سے تنگ آ گیا تھا میںاچھا ہوا قضا سے ملاقات ہو گئی
کچھ حسن و عشق میں فرق نہیں ہے بھی تو فقط رسوائی کاتم ہو کہ گوارا کر نہ سکے ہم ہیں کہ گوارا کرتے ہیں
پاؤں کمر تک دھنس جاتے ہیں دھرتی میںہاتھ پسارے جب خودداری رہتی ہے
سر بہ سر یہ فراز مہر و قمرتیری اٹھتی ہوئی جوانی ہے
دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیاتجھ سے بھی دل فریب ہیں غم روزگار کے
اٹھا کر کیوں نہ پھینکیں ساری چیزیںفقط کمروں میں ٹہلا کیوں کریں ہم
آئے ہیں میرؔ کافر ہو کر خدا کے گھر میںپیشانی پر ہے قشقہ زنار ہے کمر میں
ہے کیا جو کس کے باندھئے میری بلا ڈرےکیا جانتا نہیں ہوں تمہاری کمر کو میں
جہاں سارے ہوا بننے کی کوشش کر رہے تھےوہاں بھی ہم دیا بننے کی کوشش کر رہے تھے
جب یار نے اٹھا کر زلفوں کے بال باندھےتب میں نے اپنے دل میں لاکھوں خیال باندھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books