aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़िफ़्फ़त"
عشق میں ذلت ہوئی خفت ہوئی تہمت ہوئیآخر آخر جان دی یاروں نے یہ صحبت ہوئی
خود سے جھوٹ کہاں تک بولیںتھوڑی سی خفت ہوتی ہے
عشق ہی گریۂ ندامت ہےورنہ عاشق کو چشم خفت ہے
ہزاروں حیلے بہانے تراش لو پھر بھیتم اپنے چہرے کی خفت چھپا نہیں سکتے
آپ کو اک نئی خفت سے بچانے کے لیےچاندنی کو نظر انداز کیا ہے میں نے
کتنی بوجھل ہے خفت کی گٹھری بھیجو مجھ کو ہر روز اٹھانی ہوتی ہے
تجھ کو خفت سے بچا لوں پانیتشنگی اپنی چھپا لوں پانی
انعام زدہ چہروں پہ خفت تھی خوشی کیدربار میں اک تن سے جدا سر بھی پڑا تھا
لیتا نہیں جو مول کوئی مفت بھی اسےخفت اٹھا کے آتے ہیں گھر وائے شاعری
جدائی میں اے بحرؔ مرنا بھلا ہےجییں گے تو خفت سے گڑتے رہیں گے
تیرہ بختی سے ہوئی مجھ کو یہ خفت حاصلدل وحشت میں سویدا کی جگہ پائی ہے
بعد مرنے کے مجھے آپ سے خفت یہ ہےجان تو موت نے لی آپ پہ الزام آیا
موجب خفت ہے عالم میں تجرد پیشگیمیں سبک سار محبت ہو کے ہلکا ہو گیا
خاموش ہوں مجرم کی طرح آپ کے آگےگویا مجھے خفت ہے کہ میں کچھ نہیں کہتا
بد کلامی پر وہ نادم ہے مجھے ہوتا یقیںاس کی آنکھوں میں اگر اک بار خفت دیکھتی
کون خفت مول لیتا پیش قدمی کرتا کونبزدلی پھیلی ہوئی تھی میرے اس کے درمیاں
ہماری سخت جانی سے ہوئی خفت اسے حاصلاسی باعث سے منہ اترا ہوا ہے تیغ قاتل کا
میں جو آیا گفتگو خاموش خفت بن گئیذکر میرا ہی تھا شاید محفل احباب میں
ہوگی خفت انہیں دم توڑ چکا ہے صفدرؔایسے روٹھے کہ نہ آئیں وہ منانے کے لئے
بھول جانا بھی اب نہیں آساںورنہ یہ خفتیں اٹھاتے نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books