aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ख़ैरियत"
کل سے مصروف خیریت میں ہوںشعر تازہ کوئی ہوا ہی نہیں
خدا کرے وہ پیڑ خیریت سے ہوکئی دنوں سے اس کا رابطہ نہیں
الٰہی مرے دوست ہوں خیریت سےیہ کیوں گھر میں پتھر نہیں آ رہے ہیں
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمیری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
زندگی کو زخم کی لذت سے مت محروم کرراستے کے پتھروں سے خیریت معلوم کر
وسیمؔ شہر میں سچائیوں کے لب ہوتےتو آج خبروں میں سب خیریت نہیں ہوتی
کعبے میں خیریت تو ہے سب حضرت خمارؔیہ دیر ہے جناب یہاں کیسے آئے ہیں
خوشی یہ ہے کہ مرے گھر سے فون آیا ہےستم یہ ہے کہ مجھے خیریت بتانا ہے
شکر ہے خیریت سے ہوں صاحبآپ سے اور کیا کہوں صاحب
کہیں رہے وہ مگر خیریت کے ساتھ رہےاٹھائے ہاتھ تو یاد ایک ہی دعا آئی
کشاد دل پہ باندھی ہے کمر آجنہیں ہے خیریت بند قبا کی
خیریت کیا پوچھتے ہو گیسوئے حالات کیوقت ہی الجھا گیا تھا وقت ہی سلجھا گیا
کبھی سوچا ہے کیسے خیریت سے گھر پہنچتے ہویہ سب کس کی دعائیں ہیں حفاظت کون کرتا ہے
کھل گئی تھی صاف گردوں کی حقیقت اے مجازؔخیریت گزری کہ شاہیں زیر دام آ ہی گیا
مزاج پوچھنے والوں سے خیریت تیریترا مریض ترا نیم جان پوچھتا ہے
خیریت پوچھتا ہے صرف دکھاوے کے لیےوہ مرے حال سے انجان نہیں ہوتا ہے
خیریت پوچھتے ہیں لوگ بڑے طنز کے ساتھجرم بس یہ ہے کہ اک شوخ کا ہمسایہ ہوں
معبدوں کی خبر نہیں مجھ کوخیریت ہے شراب خانوں میں
جل گیا میرا نشیمن یہ تو میں نے سن لیاباغباں تو خیریت سے ہے صبا گل زار میں
ہمیں معلوم ہے ہم خیریت سے عافیت سے ہیںمگر ہم احتیاطاً دوش پر سر دیکھ لیتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books