aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़ोम"
تھا جنہیں زعم وہ دریا بھی مجھی میں ڈوبےمیں کہ صحرا نظر آتا تھا سمندر نکلا
کبھی ہم کو یقیں تھا زعم تھا دنیا ہماری جو مخالف ہے تو ہو جائے مگر تم مہرباں ہوہمیں یہ بات ویسے یاد تو اب کیا ہے لیکن ہاں اسے یکسر بھلانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
کبھی یہ زعم کہ تو مجھ سے چھپ نہیں سکتاکبھی یہ وہم کہ خود بھی چھپا ہوا ہوں میں
سنتے ہیں ایسا زمانہ بھی یہاں گزرا ہےحق انہیں ملتا جو حق دار ہوا کرتے تھے
آج آیا ہے ہمیں بھی ان اڑانوں کا خیالجن کو تیرے زعم میں بے بال و پر کرتے رہے
انہیں سوال پہ زعم جنوں ہے کیوں لڑیےہمیں جواب سے قطع نظر ہے کیا کہئے
ہزار زیر قدم راستہ ہو خاروں کاجو چل پڑیں تو ارادہ نہیں بدلتے ہم
وہ اپنے زعم میں تھا بے خبر رہا مجھ سےاسے گماں بھی نہیں میں نہیں رہا اس کا
اس شہر میں فراش طلب ہے ہر ایک راہوہ خوش نصیب تھا جو سلیقے سے مر گیا
کیا بتاؤں کہ جو ہنگامہ بپا ہے مجھ میںان دنوں کوئی بہت سخت خفا ہے مجھ میں
جنوں کا زعم بھی رکھتے ہیں اپنے ذہن میں ہمپڑے جو وقت تو فرزانے ہونا چاہتے ہیں
چلے تھے یار بڑے زعم میں ہوا کی طرحپلٹ کے دیکھا تو بیٹھے ہیں نقش پا کی طرح
نہ تم کو خود پہ بھروسہ نہ ہم کو زعم وفانہ اعتبار جہاں ہے قریب آ جاؤ
ہم سر چاک وفا ہیں اور ترا دست ہنرجو بنا دے گا ہمیں اے یار بن جائیں گے ہم
یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نےتمہارے آئیو اے طرہ ہاۓ خم بہ خم آگے
ہمیں زعم رہا کہ اب وہ پکاریں گےانہیں یہ ضد تھی کہ ہر بار ہم صدا دیں گے
اس سے ملے تو زعم تکلم کے باوجودجو سوچ کر گئے وہی اکثر نہیں کہا
بہت مہنگی پڑے گی پاسبانی تم کو غیرت کیجو دستاریں بچا لیتے ہیں ان کے سر نہیں رہتے
زعم کتنا کرتے ہو اک چراغ پر اپنےاور ہوا کے چلنے میں دیر کتنی لگتی ہے
یاد اب اس کی آ نہ سکے گی سوچ کے یہ بیٹھے تھے کہ بسکھل گئے دل کے سارے دریچے تھا جو ہوا کا زور بہت
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books