aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ढल"
یہ قرب کیا ہے کہ یک جاں ہوئے نہ دور رہےہزار ایک ہی قالب میں ڈھل کے دیکھتے ہیں
بزم خیال میں ترے حسن کی شمع جل گئیدرد کا چاند بجھ گیا ہجر کی رات ڈھل گئی
ہر ایک لحظہ یہی آرزو یہی حسرتجو آگ دل میں ہے وہ شعر میں بھی ڈھل جائے
میں بدلتے ہوئے حالات میں ڈھل جاتا ہوںدیکھنے والے اداکار سمجھتے ہیں مجھے
جوش جنوں میں درد کی طغیانیوں کے ساتھاشکوں میں ڈھل گئی تری صورت کبھی کبھی
جاؤ اب سو رہو ستارودرد کی رات ڈھل چلی ہے
میں نظر سے پی رہا ہوں یہ سماں بدل نہ جائےنہ جھکاؤ تم نگاہیں کہیں رات ڈھل نہ جائے
میرے دل کی دھڑکنوں میں ڈھل گئیںچوڑیاں موسیقیاں شہنائیاں
اتنی آسانی سے ملتی نہیں فن کی دولتڈھل گئی عمر تو غزلوں پہ جوانی آئی
اندھیرے ڈھل گئے روشن ہوئے منظر زمیں جاگی فلک جاگا تو جیسے جاگ اٹھی زندگانیمگر کچھ یاد ماضی اوڑھ کے سوئے ہوئے لوگوں کو لگتا ہے جگانے میں ابھی کچھ دن لگیں گے
چاہت ہو یا پوجا سب کے اپنے اپنے سانچے ہیںجو موت میں ڈھل جائے وہ پیکر اچھا لگتا ہے
غم عشق رہ گیا ہے غم جستجو میں ڈھل کروہ نظر سے چھپ گئے ہیں مری زندگی بدل کر
غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیںدرد میں ڈھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیں
سنگریزوں میں ڈھل گئے آنسولوگ ہنستے رہے دکھانے کو
دھوپ یعنی کہ زرد زرد اک دھوپلال قلعے سے ڈھل گئی ہوگی
مذاق اچھا رہے گا یہ چاند تاروں سےمیں آج شام سے پہلے ہی ڈھل کے دیکھوں گا
وہی بات جو وہ نہ کہہ سکے مرے شعر و نغمہ میں آ گئیوہی لب نہ میں جنہیں چھو سکا قدح شراب میں ڈھل گئے
تجھی پہ ختم ہے جاناں مرے زوال کی راتتو اب طلوع بھی ہو جا کہ ڈھل رہا ہوں میں
اپنے مرکز سے اگر دور نکل جاؤ گےخواب ہو جاؤ گے افسانوں میں ڈھل جاؤ گے
سویا ہوا تھا شہر کسی سانپ کی طرحمیں دیکھتا ہی رہ گیا اور چاند ڈھل گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books