aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "तस्मा"
لگے یوں تو ہزاروں ہی تیر ستم کہ تڑپتے رہے پڑے خاک پہ ہمولے ناز و کرشمہ کی تیغ دو دم لگی ایسی کہ تسمہ لگا نہ رہا
تسمہ کش طراز و غارت گر تاراج سازکافر یغمائی و قزاق رہزن آپ ہیں
آنکھیں مری فقیر ہوئیں شوق دید میںتسمہ کمر میں ہے نگہ انتظار کا
تسمہ کھلا جیسے آزاد تلازمہ ہو واہایک پہن کے دوسرا جوتا ڈھونڈ رہا ہے
اگرچہ رہ گئے تھے استخوان و پوست ولےلگائی ایسی کہ تسمہ بھی پھر لگا نہ رہا
مجھے تسمہ بندی ہو اے زلف پیچاںفقیر آج کل میں ہوا چاہتا ہوں
پھر میری طرف پھرا وہ قاتلتسمہ نہ کہیں لگا رہا ہو
اک تسمہ رہ گیا ہے رگ جاں کا لگا ہواجھوٹا پڑا ہے آہ کہاں ان کا جا کے ہاتھ
اپنے سے دور بھی رکھا ہے بہت تو نے ہمیںایک تسمہ سا بھی اے یار لگایا ہوا ہے
کب نہیں ہوتی فکر کس لمحہدوش پر تسمہ پا نہیں ہوتا
تسمہ مرے مت دل پہ دوالی کا بجانایہ لٹ جو ہے چابک اسی کالی کا بجانا
کیوں لگا رہنے دیا اے مرے قاتل تسمہایک ہی وار میں کرنا تھا جدا سر میرا
کتنی مشاقی سے اس نے صاف دو ٹکڑے کئےجسم میں اب ایک بھی تسمہ لگا باقی نہیں
بیٹھنے والے دوش پر فن کےصورت پیر تسمہ پا بیٹھے
ایسا لگایا ہاتھ کہ تسمہ نہیں رہادنیا میں اب نہیں تری تلوار کا جواب
بیاض گردن جاناں کو صبح کہتے جو ہمستارۂ سحری تکمۂ گلو کرتے
کون ہماری پیاس پہ ڈاکا ڈال گیاکس نے مشکیزوں کے تسمے کھولے ہیں
کیا زہد کو مانوں کہ نہ ہو گرچہ ریائیپاداش عمل کی طمع خام بہت ہے
تکمہ کوئی گرا ہے مہتاب کی قبا کاذرہ ہے یا نمایاں سورج کے پیرہن میں
صرفہ ہے ضبط آہ میں میرا وگرنہ میںطعمہ ہوں ایک ہی نفس جاں گداز کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books