aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दरमियान"
عجب اعتبار و بے اعتباری کے درمیان ہے زندگیمیں قریب ہوں کسی اور کے مجھے جانتا کوئی اور ہے
کتنی وحشت ہے درمیان ہجومجس کو دیکھو گیا ہوا ہے کہیں
بس اک لکیر کھینچ گیا درمیان میںدیوار راستے میں بنا کر نہیں گیا
ہماری ان سے جو تھی گفتگو وہ ختم ہوئیمگر سکوت سا کچھ درمیان باقی ہے
ہر کوئی درمیان ہے اے ماجرا فروشمیں اپنے درمیاں نہ ہوا کچھ نہیں ہوا
شرم ہے احتراز ہے کیا ہےپردہ سا درمیان ہے پیارے
دشمن ہے رات پھر بھی ہے دن سے ملی ہوئیصبحوں کے درمیان ہیں جو فاصلے بھی دیکھ
یہ غم نہیں ہے کہ ہم دونوں ایک ہو نہ سکےیہ رنج ہے کہ کوئی درمیان میں بھی نہ تھا
دونوں کے درمیان کہیں کچھ ہے مشترکسو تجھ میں ڈھونڈھتا ہوں میں اپنے وجود کو
تمام عمر بڑے سخت امتحان میں تھاوہ فاصلہ جو ترے میرے درمیان میں تھا
مری بھنووں کے عین درمیان بن گیاجبیں پہ انتظار کا نشان بن گیا
مجھ میں تجھ میں تو کوئی فرق نہیںعشق کیوں درمیان ہے پیارے
آگ کے درمیان سے نکلامیں بھی کس امتحان سے نکلا
ہم کھڑے تم سے باتیں کرتے تھےغیر کیوں درمیان سے نکلا
ہونے کو یوں تو شہر میں اپنا مکان تھانفرت کا ریگزار مگر درمیان تھا
زمیں کے لوگ تو کیا دو دلوں کی چاہت میںخدا بھی ہو تو اسے درمیان لاؤ مت
تھا نہ معلوم ساتھ رہ کر بھیدرمیان اتنا فاصلہ ہوگا
دل بھی بچا جگر بھی بچا خیر ہو گئیتیر نگاہ پار ہوا درمیان سے
خلا کے جیسا کوئی درمیان بھی پڑتاپھر اس سفر میں کہیں آسمان بھی پڑتا
ستارے کا راز رکھ لیا میہمان میں نےاک اجلے خواب اور آنکھ کے درمیان میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books