aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "दर-आमद"
اس قدر شوق در آمد ہے مظفرؔ ہم کوسوچتے رہتے ہیں رسوائی کہاں سے آئے
اس کی آمد کے لیے خود کو ترستا دیکھناہائے حسرت سے ترا پردے کو ہلتا دیکھنا
اے نسیم سحر ایسا دھوکہ نہ دے آمد فصل گل کا سہارا نہ دےرت نہ بدلے کہ بدلے ہمیں کیا غرض ہم کو آنے کی ان کے خبر چاہئے
میں مدت سے تری آمد کا یوں عالم سجائے ہوںعجب ہے بے خودی دہلیز پہ نظریں جمائے ہوں
روز و شب مجھ میں سماتا ہے کوئینت نئے جلوے دکھاتا ہے کوئی
ہر سمت پریشاں تری آمد کے قرینےدھوکے دئیے کیا کیا ہمیں باد سحری نے
تیری آمد آمد فصل بہاراں بن گئیپھولوں سے کھلنے لگے میرے در و دیوار میں
لمحہ در لمحہ تری راہ تکا کرتی ہےایک کھڑکی تری آمد کی دعا کرتی ہے
پھر کچھ اک دل کو بے قراری ہےسینہ جویائے زخم کاری ہے
چمن میں آمد رنگینیٔ نمو کہئےبہار آنے کو تجدید رنگ و بو کہئے
ایسا وہ بے شمار و قطار انتظار تھاپہلی ہی بار دوسری بار انتظار تھا
صبر و سکون و ہوش گئے انتظار میںاب کچھ نہیں رہا ہے مرے اختیار میں
رات کے در پہ یہ دستک یہ مسلسل دستکآمد صبح فروزاں کا پتا دیتی ہے
بند باہر سے مری ذات کا در ہے مجھ میںمیں نہیں خود میں یہ اک عام خبر ہے مجھ میں
مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیںسواے خون جگر سو جگر میں خاک نہیں
غروب مہر کا ماتم ہے گلستانوں میںنسیم صبح بھی شامل ہے نوحہ خوانوں میں
چومنے کو پائے نازک یار کےبچھ گئے ہیں پھول ہرسنگار کے
ہائے پھر التفات دیر آیدوائے پھر فکر و غم کدھر ہیں ہم
اس ایک بات میں ہے مری داستاں تمامسنئے تو سر سے پاؤں تلک ہوں زباں تمام
پاؤں جب میرے آسمان میں تھےاس گھڑی آپ ہی دھیان میں تھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books