aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "पहचान"
بہت پہلے سے ان قدموں کی آہٹ جان لیتے ہیںتجھے اے زندگی ہم دور سے پہچان لیتے ہیں
لب کچھ بھی کہیں اس سے حقیقت نہیں کھلتیانسان کے سچ جھوٹ کی پہچان ہیں آنکھیں
اے دل تجھے دشمن کی بھی پہچان کہاں ہےتو حلقۂ یاراں میں بھی محتاط رہا کر
تم یہ کہتے ہو کہ میں غیر ہوں پھر بھی شایدنکل آئے کوئی پہچان ذرا دیکھ تو لو
جان پہچان سے بھی کیا ہوگاپھر بھی اے دوست غور کر شاید
اس انجمن میں آپ کو آنا ہے بار باردیوار و در کو غور سے پہچان لیجئے
میں جن کو جان کے پہچان بھی نہیں سکتاکچھ ایسے لوگ مرا گھر جلانے والے تھے
گو نامہ بر سے خوش نہ ہوا پر ہزار شکرمجھ کو وہ میرے نام سے پہچان تو گیا
خود کو پہچان کے دیکھے تو ذرا یہ دریابھول جائے گا سمندر کی طرف جانا بھی
ممکن ہے ہمیں گاؤں بھی پہچان نہ پائےبچپن میں ہی ہم گھر سے کمانے نکل آئے
پاس رہ کر بھی نہ پہچان سکا تو مجھ کودور سے دیکھ کے اب ہاتھ ہلاتا کیا ہے
جب شارقؔ پہچان گئے منزل کی حقیقتپھر رستہ کو رستہ بھر الجھایا ہم نے
پرکھیں گے ایک ایک کو لے کر تمہارا نامدشمن ہے کون دوست ہے پہچان جائیں گے
ہم نے سمجھا ہے پیار پر تم توجان پہچان کر رہی ہو نا
ہوش عارف کی ہے یہی پہچانکہ خودی میں سما نہیں سکتا
خاص سڑکیں بند ہیں تب سے مرمت کے لئےیہ ہمارے وقت کی سب سے سہی پہچان ہے
دیکھنا کیا ہے نظر انداز کرنا ہے کسےمنظروں کی خود بہ خود پہچان ہوتی جائے گی
اب تو شہروں سے خبر آتی ہے دیوانوں کیکوئی پہچان ہی باقی نہیں ویرانوں کی
پہچان لیے ہم نے تیور غم دوراں کےدنیا میں رہا لیکن دھوکا نہیں کھایا ہے
کل تاریخ یقیناً خود کو دہرائے گیآج کے اک اک منظر کو پہچان میں رکھنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books